برج بھوشن شرن سنگھ / آئی اے این ایس
لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے سابق بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف درج فوجداری مقدمہ ختم کر دیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔
Published: undefined
قبل ازیں، نچلی عدالت نے حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس راجیش سنگھ چوہان کی سنگل بینچ نے برج بھوشن کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
یہ معاملہ 2014 کا ہے، جب گونڈہ ضلع کے نگر کوتوالی تھانے میں ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 اور 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری احکامات کی نافرمانی کی تھی۔
Published: undefined
برج بھوشن شرن سنگھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے دورِ صدارت میں انہیں معروف خاتون پہلوان وینیش پھوگٹ سمیت دیگر ریسلرز کی جانب سے جسمانی استحصال کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان الزامات کے خلاف اولمپک میڈلسٹ بج رنگ پونیا سمیت کئی پہلوانوں نے دہلی میں دھرنا بھی دیا تھا۔
Published: undefined
پچھلے ماہ یہ خبریں سامنے آئیں کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا دفتر دوبارہ برج بھوشن شرن سنگھ کے گھر منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم کشتی فیڈریشن کے موجودہ صدر سنجے سنگھ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا دفتر بدستور دہلی کے ہری نگر میں واقع ہے۔
سنجے سنگھ نے آئی اے این ایس کو بتایا، "برج بھوشن شرن سنگھ کے گھر دفتر منتقل کرنے کی خبریں بالکل غلط ہیں۔ چونکہ وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر رہ چکے ہیں، اس لیے کئی کھلاڑی ان کے گھر آتے جاتے ہیں، لیکن دفتر کی منتقلی کی بات بے بنیاد ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا دفتر نئی دہلی کے آشرم چوک پر 101، ہری نگر میں قائم ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined