قومی خبریں

پاکستان کے لیے جاسوسی میں گرفتار تمام لوگ بی جے پی اور بجرنگ دل سے ہیں وابسہ! دگوجے

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملہ میں پكڑے گئے تمام لوگ بجرنگ دل اور بی جے پی سے وابستہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھنڈ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے معاملہ میں پكڑے گئے لوگ بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ہیں۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST

دگوجے سنگھ نے ریاست کے ضلع بھنڈ ہیڈکوارٹر پر کل دیر شام صحافیوں سے بات چیت کی۔ وہ یہاں مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے آئے تھے۔ مدھیہ پردیش میں حال ہی میں جاسوسی کرنے کے سلسلہ میں کچھ لوگوں کی گرفتاری کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جتنے لوگ بھی جاسوسی کرتے پائے گئے، وہ سب کے سب بجرنگ دل، بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑے ہوئے لوگ ہیں، جو ’آئی ایس آئی‘ سے پیسہ لے رہے ہیں۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی مسلمان کم، غیرمسلم زیادہ کررہے ہیں .... انہوں نے کہا کہ ہماری نظریات کی لڑائی بی جے پی سے ہے۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سے ہے، جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں حصہ نہیں لیا۔ ہمیں وہ راشٹریتا(قومیت) کا سبق سکھانا چاہتے ہیں۔ کہاں تھے، یہ لوگ 1947 سے پہلے۔ کہاں تھے یہ لوگ، جب آزادی کی لڑائی میں بھگت سنگھ، اشفاق اللہ خان نے پھانسی کا پھندہ چوما۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST

سنگھ نے اقتصادی ایشو پر مرکز کی نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی بھی تنقید کی اور کہا کہ ملک میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ مختلف صنعتی شعبوں میں مندی چھا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں، جو اقتصادی علاقے کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST

انہوں نے ریاستی کانگریس صدر کے عہدے کو لے کر چل رہی مبینہ رسہ کشی پر کہا کہ وزیر اعلی کمل ناتھ اب بھی ریاستی کانگریس کے صدر ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر کا عہدہ خالی نہیں ہے۔ یہ عہدہ جب خالی ہوگا، تب نئے صدر کے بارے میں مرکزی قیادت غور کرے گی۔ انہوں نے اسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کانگریس سے ناراض نہیں ہیں اور ان کی خود سندھیا سے بات ہوئی ہے۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Sep 2019, 12:10 PM IST