قومی خبریں

’تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں‘، نیٹ کے دوبارہ امتحان سے قبل مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا پیغام

دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’’آج دوبارہ امتحان ہونے جا رہا ہے۔ مجھے این ٹی اے، تمام ریاستی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ، ہندوستان کے تعلیمی نظام اور خاص طور پر ملک کے طلبہ پر مکمل بھروسہ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، تصویر/آئی اے این ایس

 

نیٹ-یو جی 2026 کا امتحان آج دوبارہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ری-نیٹ امتحان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیٹ کے دوبارہ امتحان کو لے کر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’’آج دوبارہ امتحان ہونے جا رہا ہے۔ مجھے این ٹی اے، تمام ریاستی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ، ہندوستان کے تعلیمی نظام اور خاص طور پر ملک کے طلبہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ تقریباً 22 لاکھ طلبہ تھوڑی ہی دیر میں نیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے ہیں۔ وہ تمام طلبہ بغیر کسی خوف یا فکر کے امتحان دیں۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے تمام طلبہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ یقیناً اچھا کریں گے۔ تمام طلبہ کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد اور دعائیں۔ لوگوں کو ملک کے نظام پر پورا بھروسہ ہے اور آج بھی وہ بھروسہ قائم رہے گا۔ مجھے امید ہے کہ یہ اٹوٹ یقین ہمیشہ برقرار رہے گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ نیٹ یو جی 2026 کا دوبارہ امتحان آج پورے ہندوستان کے 551 شہروں میں واقع 5,440 امتحانی مراکز اور بیرون ملک کے 14 مراکز پر لیا جائے گا۔ یہ امتحان 12 ہندوستانی زبانوں بشمول انگریزی میں لیا جائے گا۔ ملک بھر سے 2.2 ملین سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ این ٹی اے کے مطابق تمام کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ کل 138,560 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ، جن کی قومی، ریاستی اور وزارت کی سطح پر لائیو فیڈز کی نگرانی کی جائے گی۔

Published: undefined

الیکٹرانک ذرائع سے دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے 51,311 جیمرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 17,054 جیمر ای سی آئی ایل اور 34,257 جیمرز بی ای ایل کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 38,795 فریسکنگ اہلکار اور 48,448 بائیو میٹرک تصدیق کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے اہلکاروں کی تعداد کو دوگنا کر دیا گیا ہے، اور تیز رفتار اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے چہرے کی تصدیق کو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined