قومی خبریں

12 ویں کے امتحان کرانے کے لئے تمام ریاستیں رضامند، دہلی نے کہا پہلے طلباء کو ٹیکہ لگے

ملک کی تمام ریاستیں اس حق میں ہیں کہ 12 ویں کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان ہونے چاہیے، لیکن دہلی حکومت امتحان سے پہلے طلباء کو ٹیکہ لگوانے کے حق میں۔

تصویر ٹوئٹر @DrRPNishank
تصویر ٹوئٹر @DrRPNishank 

سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان ہونے چاہیے یا نہیں اس تعلق سے مرکز ی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزراء تعلیم نے کہا کہ امتحان ہونے چاہیے، جبکہ دہلی حکومت کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ پہلے امتحان دینے والے طلباء کو ٹیکہ لگے اس کے بعد امتحان ہوں۔

Published: undefined

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کا کہنا تھا کہ 12 ویں جماعت کے 95 فیصد طلباء کی عمر ساڑے سترہ سال سے زیادہ ہے اس لئے اس تعلق سے مرکز کو ماہرین سے بات کرنی چاہیے کہ انہیں ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ٹیکہ لگوائے امتحان دلوانا وبا کے اس دور میں ایک بڑی غلطی ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہاں تک مشورہ دیا کہ مرکز کو اس تعلق سے فائزر کمپنی سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔

Published: undefined

عام طور پر ایسے اجلاس یا تو وزیر تعلیم کی صدارت میں بلائے جاتے ہیں یا وزیر اعظم یا وزیر داخلہ کی قیادت میں، لیکن یہ شائد پہلی مرتبہ ہے کہ وزیر دفاع کی قیادت میں تعلیم کے تعلق سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، پرکاش جاوڈیکر کےعلاوہ تمام ریاستوں کے وزراء تعلیم اور سکریٹری تعلیم نے شرکت کی۔

Published: undefined

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تمام ریاستوں سے اس تعلق سے ان کے تحریری جواب مانگے ہیں اور ان کو اس کے لئے دو دن کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کے تحریری جواب آنے کے بعد 30 کو وہ ایک میٹنگ کریں گے جس میں آگے کا راستہ طے کیا جائے گا۔ واضح رہے کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وبا کے اس دور میں امتحان کروانے کے حق میں نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined