قومی خبریں

ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی منظوری کا مطالبہ کرنے والی سبھی عرضیاں سپریم کورٹ میں ٹرانسفر، سماعت 13 مارچ کو

بنچ نے اس معاملے میں عرضی دہندگان کو ورچوئل پلیٹ فارم پر پیش ہونے اور وکیل کو شامل کرنے یا دہلی کا سفر کرنے میں پریشانی ہونے کی حالت میں اپنی دلیلیں ورچوئل پیش کرنے کی آزادی فراہم کی ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مختلف ہائی کورٹس میں داخل ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی منظوری دلانے والی عرضیوں کو اپنے پاس ٹرانسفر کر لیا ہے۔ یہ معاملہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے فہرست بند کیا گیا تھا۔ بنچ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس بھیجتے ہوئے 15 فروری تک جواب بھی مانگا ہے۔ اس معاملے پر سماعت کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

بنچ نے اس معاملے میں عرضی دہندگان کو ورچوئل پلیٹ فارم پر پیش ہونے اور وکیل کو شامل کرنے یا دہلی کا سفر کرنے میں پریشانی ہونے کی حالت میں اپنی دلیلیں ورچوئل پیش کرنے کی آزادی فراہم کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہم جنس پرستی کو قانونی منظوری دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت 14 دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ اس دوران بھی عدالت نے ہم جنس کی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت منظوری دینے کی نئی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر جواب مانگا تھا۔

Published: undefined

شروع میں سماعت کے دوران وکلاء نے اس بات سے عدالت کو مطلع کرایا تھا کہ اہم عرضی کے علاوہ بھی کئی عرضیاں تھیں جنھیں سپریم کورٹ میں منتقل کیا جانا تھا کیونکہ وہ دہلی ہائی کورٹ، گجرات ہائی کورٹ اور کیرالہ ہائی کورٹ سمیت مختلف ہائی کورٹس کے سامنے زیر التوا تھیں۔ وکلاء کی دلیل سنتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ چونکہ ایک ہی موضوع پر مختلف ہائی کورٹس کے سامنے کئی عرضیاں زیر التوا ہیں، ہم سبھی عرضیوں کو اس عدالت کے سامنے ٹرانسفر کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ ایک عرضی دہندہ کو کسی بھی مشکل کو دور کرنے کے لیے جو ایک وکیل کو شامل نہیں کر سکتا ہے، یا دہلی کا سفر نہیں کر سکتا ہے، سبھی عرضی دہندگان کو ورچوئل موجود ہونے کی آزادی فراہم کی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined