قومی خبریں

بہار میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، اب چراغ نے دیا اشارہ

چراغ نے کہا ہمارے تمام گھروں میں تزئین و آرائش کا کام ہوتا ہے، لیکن ہم اس کام کے لیے اپنی گائے اور بھینسوں کے ساتھ گھر خالی نہیں کرتے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دو دن پہلے بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کے پاؤں چھو کر سرخیوں میں آنے والے متحد لوک جن شکتی پارٹی کے سابق صدر چراغ پاسوان نے پیشن گوئی کی ہے کہ نتیش کمار جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی افطار پارٹی میں شرکت اور ان کی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے دوسری رہائش گاہ پر سامان منتقل کرنے کے پیش نظر کی ہے۔

Published: undefined

چراغ نے نتیش کی پٹنہ میں ایک اینے مارگ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے سات سرکلر مارگ پر واقع دوسری رہائش گاہ میں سامان کی منتقلی کے بارے میں کھل کر بات کی۔چراغ نے کہا ’’ہمارے تمام گھروں میں تزئین و آرائش کا کام ہوتا ہے، لیکن تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے ہم نے اپنی گائے اور بھینسوں کے ساتھ گھر خالی کر دیا ہو، ایسا عموماً نہیں ہوتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ وزیر اعلیٰ بڑے آدمی ہیں، ان کےبہت سے گھر ہیں اور وہ بہت سے گھروں کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن جس انداز میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کی ہے اس سے کچھ اور ہی اشارہ ملتا ہے، یہ تصویر اتنی سادہ نہیں ہے جتنی دکھائی دیتی ہے یا دکھائی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

چراغ ، جو اکثر نتیش پر حملہ کر چکے ہیں، جمعہ کو اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی کی طرف سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ کے پاؤں چھو کر ان کا استقبال کیا۔ نتیش کا گاڑی کے بجائے پیدل رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چراغ نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ سونیا گاندھی جی ایک بار پیدل میرے والد سے ملنے گھر آئیں تھیں اور اس کے بعد 2004 میں یو پی اے کا آغاز ہوا تھا۔

Published: undefined

چراغ اب اس پارٹی کے ایک دھڑے کے سربراہ ہیں جس کی قیادت ان کے مرحوم والد رام ولاس پاسوان کر تے تھے۔ چراغ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر سے ان کی رہائش گاہ پر منعقد افطار دعوت میں شرکت کے لیے نتیش جی کا پیدل چل کر آنا اور اگلے دن امت شاہ جی کا پٹنہ آنے کا پروگرام، یہ سب چیزیں محض کوئی اتفاق نہیں لگتا جیسا دکھانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یقیناً این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم حالیہ واقعات پر نظر ڈالیں تو نتیش کمار نے آبادی کے قانون اور پیگاسس جاسوسی کیس جیسے معاملات پر بالکل مخالف موقف اختیار کیا ہے۔ چراغ نے کہا کہ انہیں بہار کے لئے خصوصی درجہ اور ذات کی مردم شماری جیسے معاملات میں نظر انداز کیا گیا ہے جو ان کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined