اسکول میں درس و تدریس کا منظر، تصویر آئی اے این ایس
اڈیشہ کے تمام سرکاری اسکولوں کو زعفرانی (بھگوا) رنگ میں رنگنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کے لیے نئے رنگ کی اسکیم بنائی ہے، جس کے تحت اسکولوں کے رنگ کو پہلے کے ہرے اور سفید سے بدل کر زعفرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلی بی جے ڈی حکومت نے سبھی سرکاری عمارتوں پر ہرا اور سفید رنگ چڑھایا تھا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ حال ہی میں ریاستی حکومت نے سیکنڈری اسکول کے طلبا کے یونیفارم کا رنگ بھی تبدیل کیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، گزشتہ بی جے ڈی حکومت نے سرکاری اسکولوں کو ہرے اور سفید رنگوں سے رنگا تھا، جو بی جے ڈی پارٹی کا رنگ ہے۔ اب یہ رنگ سرکاری اسکولوں پر نظر نہیں آئیں گے۔ اڈیشہ اسکول ایجوکیشن پروگرام اتھارٹی (او ایس ای پی اے) نے تمام کلکٹرس مع مجموعی تعلیم سربراہان سے کہا ہے کہ وہ تعمیر، مرمت اور تزئین کے کاموں کے دوران ’پی ایم شری اسکولوں‘ سمیت تمام سرکاری اسکولوں میں منظور شدہ رنگ کوڈ کو اپنانے کے لیے علاقائی افسران کو مناسب ہدایات جاری کریں۔ یہ ہدایات ’اڈیشہ آدرش ودیالیوں‘ پر بھی نافذ ہوتا ہے۔
Published: undefined
اسکولی عمارتوں کی دیواروں کو ’نارنجی فراسٹ‘ اور کناروں کو ’نارنجی ٹین‘ رنگ سے رنگا جائے گا۔ او ایس ای پی اے کی ڈائریکٹر اننیا داس نے اس تعلق سے کہا کہ اسکولوں کی تعمیر، مرمت اور تزئین کے دوران اب سے یونیفارم رنگ کوڈ اپنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ گزشتہ سال ریاستی حکومت نے ’چیف منسٹر اسٹوڈنٹس اپیرل اسکیم‘ (وزیر اعلیٰ طلبا لباس منصوبہ) کے تحت سیکنڈری اسکول کے طلبا کے لیے یونیفارم کا رنگ اور ڈیزائن سفید اور ہرے رنگ سے بدل کر ہلکا بھورا اور میرون کر دیا تھا۔ اسکول اور ماس ایجوکیشن کے وزیر نتیانند گونڈ نے تب کہا تھا کہ اسکولوں کی عمارتوں کا رنگ بھی جلد ہی بدل جائے گا۔
Published: undefined
گزشتہ سال اکتوبر میں محکمہ تعمیرات نے تمام سرکاری عمارتوں کے لیے یکساں رنگ کوڈ بنایا تھا، جس میں بیرونی دیواروں پر ’نارنجی رنگ‘ اور عمارتوں کی حدود کے لیے ’لال رنگ‘ کی بات کہی گئی تھی۔ تمام انجینئرنگ سربراہوں کو لکھے گئے خط میں محکمہ نے کہا کہ حکومت نے تمام نئی سرکاری عمارتوں اور وقتاً فوقتاً مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کے دوران موجودہ عمارتوں کے لیے نئے رنگ کوڈ کو اپنانے کی منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بی جے ڈی حکومت نے اپنی مدت کار کے دوران اسکولوں سے لے کر اسپتالوں اور دیگر سرکاری مکانوں تک مختلف عمارتوں کو ہرے رنگ میں رنگا تھا۔ تقریباً 8677 سرکاری اسکولوں کا رنگ و روغن ہوا تھا اور عمارتوں کو سبز اور سفید رنگ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ریاست کے 2 سب سے بڑے سرکاری اسپتال کیپیٹل ہاسپٹل اور اے سی بی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بھی ہرے رنگ میں رنگے گئے تھے۔ اب جبکہ ریاست میں بی جے پی حکومت تشکیل پا چکی ہے، تو اس کا عکس عمارتوں کی رنگوں پر بھی پڑتا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined