قومی خبریں

کشمیر یونیورسٹی اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں تمام سرگرمیاں معطل

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں 31 مارچ تک معطل رہیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: عالمگیر سطح کی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے ماہ رواں کی 28 تاریخ تک تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل کی ہیں جبکہ بابا شاہ غلام شاہ یونیورسٹی راجوری نے بھی یونیورسٹی کی تمام تر سرگرمیوں کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ادھر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات تاحکم ثانی معطل کیے گئے ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کو 28 مارچ تک معطل کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے 31 مارچ تک لئے جانے والے تمام انٹریو بھی معطل کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں 31 مارچ تک معطل رہیں گی۔

Published: undefined

دریں اثنا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین جموں میں جبکہ ایک کشمیر میں درج ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا ہے۔ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع