قومی خبریں

خواتین پر مظالم بڑھ رہے ہیں، بی جے پی مجرموں کا دفاع بند کرے: الکا لامبا

الکا لامبا نے کہا کہ خواتین پر مظالم بڑھ رہے ہیں، مگر حکومت خاموش ہے۔ بی جے پی مجرموں کی حمایت بند کرے، فاسٹ ٹریک عدالتوں میں مقدمے چلائے جائیں، نیائے مارچ جاری رہے گا

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر الکا لامبا / تصویر ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر الکا لامبا / تصویر ویڈیو گریب

 

کانگریس لیڈر الکا لامبا نے ملک میں خواتین پر ہو رہے مظالم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ نہ صرف مجرموں کو بچا رہی ہے بلکہ انصاف کی مانگ کو کچلنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ الکا لامبا نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔

Published: undefined

الکا لامبا نے 19 جولائی 2025 کو اوڈیشہ کے پوری ضلع میں پیش آئے ایک ہولناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد نے ایک نابالغ بچی کا اغوا کیا اور زندہ جلا دیا۔ بعد ازاں اسے دہلی کے ایمس اسپتال لایا گیا، جہاں 15 سال کی وہ معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔ الکا لامبا نے سوال اٹھایا کہ آخر ان درندوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ پولیس کی جانب سے جواب آیا کہ کسی کا ہاتھ ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے اسے پولیس اور حکومت کی کھلی ناکامی قرار دیا۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش اسمبلی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے الکا لامبا نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے 2022 سے 2024 کے درمیان ریاست میں دلت اور آدیواسی خواتین کے ساتھ ہونے والے ریپ کی تعداد پوچھی، جس پر حکومت نے اعتراف کیا کہ اس دوران 7418 خواتین کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

الکا لامبا نے بتایا کہ جیسے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا، کانگریس کی خواتین ونگ نے ’نیائے مارچ‘ نکالا تاکہ ایوان میں خواتین کی سلامتی کا موضوع اٹھایا جا سکے لیکن پولیس نے ان کی آواز دبانے کے لیے انہیں آٹھ گھنٹوں تک نجف گڑھ تھانے میں بند رکھا۔

Published: undefined

انہوں نے بی جے پی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے ایم پی پرجول ریونّا کے خلاف متعدد خواتین نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا لیکن اس کے باوجود نریندر مودی ان کے لیے انتخابی مہم چلاتے رہے۔ دوسری طرف راہل گاندھی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور کرناٹک کی کانگریس حکومت نے فاسٹ ٹریک عدالت میں کارروائی کے ذریعے محض 15 ماہ میں ریونّا کو مجرم قرار دلوایا۔

Published: undefined

الکا لامبا نے اعلان کیا کہ بی جے پی کو مجرموں کا دفاع بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت ایک سنجیدہ قومی مسئلہ بن چکی ہے اور کانگریس اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انصاف مارچ جاری رہے گا، چاہے پولیس طاقت کا استعمال کرے یا گرفتاریاں کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب تحفظ اور معاوضہ دیا جائے، اور خواتین سے متعلق جرائم کے مقدمات فاسٹ ٹریک عدالتوں میں چلائے جائیں تاکہ متاثرہ خواتین کو جلد انصاف ملے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خواتین ونگ کا عزم ہے کہ وہ مجرموں کو سزا دلوا کر ہی دم لے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined