قومی خبریں

علی گڑھ: اسمارٹ سٹی کے نام پر بے سرو سامان ہوئے دوکاندار، مسجد کو بھی نہیں بخشا

یوگی، مودی کے خلاف ہوئی نعرے بازی، کانگریس رہنما نے دکانداروں سے جتایا افسوس، 50 سال پرانی عمارتوں کو توڑ کر کر دیا زمیں دوز، سڑک پر آ گئے بڑے تاجر، گھروں میں چھایا ماتم، نہیں جلے گھر کے چولہے۔

تصویر قومی آواز / ابو ہریرہ
تصویر قومی آواز / ابو ہریرہ 

علی گڑھ: شہر میں اسمارٹ سٹی بنائے جانے کے سبب سول لائنس علاقہ میں نگر نگم اور ضلع انتطامیہ کی مشترکہ کاروائی میں سول لائنس علاقہ کا دل کہلانے والے سینٹر پوئنٹ علاقہ کو سب سے پہلے نشانہ بنایا ، جہاں اسٹیشن سے میرس روڈ تک آنے والے اور ٹیکا رام مندر سے رام گھاٹ اترولی جانے والے دونوں جانب کی سڑکوں کے کنارے کنارے بنی ہوئی تمام دوکانوں کو توڑ دیا گیا، ساتھ ہی میرس روڈ چوراہا،دودھ پور چوراہا سمیت کیلا نگر، میڈکل روڈ،جامعہ اردو،ذکریا مارکیٹ ،ایکتا نگر،بیگ پور سمیت پورے سول لائنس علاقہ کو بلڈوزر نے اپنی زد میں لے لیا ، اس درمیان بی جے پی سے جڑے ویاپار منڈل کے عہدیداران نے بلڈوزر کو روکنے کی ناکام کوشش کی اور سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ۔

لیکن افسران نے دوکانداروں کی ایک نہ سنی اور دونوں جانب کی دوکانوں پر نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر دوکانیں اور شو روم خالی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چند گھنٹے کا وقت دیا ، جو دوکاندار اپنی دوکانیں ہٹانے میں نا کام رہے ان کی دوکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بے رحم افسران کا حکم ملتے ہی جلاد بلڈوزر نے دوکانوں کے سامنے کے حصہ کو دیکھتے ہی دیکھتے توڑ دیا دوکاندار اپنی خون پسینے کی کمائی سے بنی اپنی جاگیر کو یوں حسرت سے مٹتے اور ڈھاتے ہوئے دیکھتے رہے۔

Published: undefined

انتظامیہ کی اس کاروائی سے ناراض بی جے پی ویاپار منڈل کے عہدیداران نے بی جے پی سے استعفی دینے کی پیش کش بی جے پی شہر صدر کو دے دی ہے وہیں کچھ دوکان مالکان دبی زبان میں یہ بھی کہتے سنے گئے اور دو مودی اور یوگی کو ووٹ، وہیں کچھ دوکاندار یوگی ، مودی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے۔دودھ پور و میڈکل روڈ پر واقع مساجد کو بھی سڑک سے پیچھے کئے جانے کے لئے اے ڈی ایم سٹی کی جانب سے کہا گیا ہے دونوں مساجد کی دیواروں کو علاقائی لوگوں کے تعاون سے توڑ کر پیچھے کئے جانے کا کام چل رہا ہے جبکہ جن دوکانداروں کی دوکانیں توڑی گئی ہے وہ اپنے بچے ہوئے حصہ کی مرمت کرانے میں مشغول ہیں۔

Published: undefined

کچھ دوکانداروں نے نام نہ شائع کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا کہ اسمارٹ سٹی کے نام پر جس طرح سے دوکانوں کو توڑنے کا کام اتنی مستعدی کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ اصل میں بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر کے فائیو اسٹار ہوٹل کی میرس روڈپر تعمیر کو لے کر ضلع انتظامیہ کےذریعہ عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی بڑے تاجر یا وی آئی پی کو شہر سے ہوٹل تک آنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔کانگریس پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق ممبر اسمبلی وویک بنسل نے انتطامیہ کی اس جارہانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے دوکانداروں سے اپنے غم و غصہ کا اظہار بھی کیا ، ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی صوبائی و مرکز کی حکومتیں مکمل طور پر مزدور اور عام آدمی کے مخالف کام کرتی رہی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر دوکانداروں کا استحصال بند کرے انہوں نے کہا کہ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور وقت آنے پر بی جے پی کو سبق سکھانے میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

شاندار رونق اور اپنی بے مثال چہل پہل کے لئے مشہور پوراسول لائنس علاقہ اب ویرانگی کی حالت کو پہنچ چکا ہے آج دھول اور کھنڈہر جیسی حالت کا شکار یہ علاقہ گذشتہ 50 برس کی طویل مدت سے شہر بھر کی ضرورتوں کو پورا کر رہا تھا۔یہاں آنے والے کی زبان پر بس ایک ہی شعر ہے۔

کل چمن تھا آج یہ سحرا ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے یہ کیا ہوا

Published: undefined

تمام تصاور قومی آواز / ابو ہریرہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined