قومی خبریں

اپنے دائرے میں رہے القاعدہ، ہندوستان کا رخ کیا تو مٹا دیا جائے گا: وزیر داخلہ ایم پی نروتم مشرا

القاعدہ کی اس دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان پر حملہ کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں مٹا دیا جائے گا!

وزیر داخلہ ایم پی نروتم مشرا / آئی اے این ایس
وزیر داخلہ ایم پی نروتم مشرا / آئی اے این ایس 

بھوپال: توہین رسول کے معاملہ پر جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان القاعدہ نے ہندوستان میں خودکش حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ القاعدہ کی اس دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان پر حملہ کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں مٹا دیا جائے گا!

Published: undefined

القاعدہ کی جانب سے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر کئے گئے توہین آمیز تبصرہ سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان یہ دھمکی دی گئی ہے۔ مشرا نے کہا کہ ہندوستان میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

نروتم مشرا نے اندور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے۔ ہندوستان پر حملہ کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں مٹا دیا جائے گا۔‘‘ وزیر نے کہا، ’’القاعدہ کو اپنے دائرے میں رہنا چاہئے۔ اگر وہ ہندوستان پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ القاعدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کی حرمت کے لئے دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور گجرات میں خودکش حملے کرنے کے لئے تیار ہیں۔ خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ’بھگوا دہشت گردوں‘ کو اپنے مٹنے کا انتظار کرنا چاہئے۔ خط میں کیا گیا کہ نہ اپنے گھروں میں اور نہ ہی قلع بند فوجی چھاونیوں میں پناہ ملے گی۔

Published: undefined

خط میں مزید کہا گیا کہ مسلمانوں کے دلوں میں خون بہہ رہا ہے اور وہ انتقام کے جذبہ سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ تنازعہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام پر کئے گئے تبصرہ سے شروع ہوا تھا، نوپور کو اب عہدے اور پارٹی سے معطل کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined