قومی خبریں

’’یومِ جمہوریہ پر مودی حکومت زرعی قوانین واپس لینے کا کرے اعلان‘‘

سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی تو اعظم خان پر لگے جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی 

فرخ آباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر سراپا احتجاج کسانوں کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین واپس لینا چاہئے اور ایسا قانون بنانا چاہئے جس سے کسانوں کی فصل کی قیمت دو گنی مل سکے۔

Published: undefined

شہر میں مسینی چوراہا واقع ایک گیسٹ ہاوس میں قنوج-فرخ آباد سماج وادی کارکنوں کے تین روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرنے کے بعد اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’’بی جے پی نعرے، سلوگن، اشتہار، جھوٹ اورنفرت کی سیاست کررہی ہے جو ملک کے ہر شہری کے لئے چیلنجنگ ہے۔‘‘

Published: undefined

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے جھوٹ،نفرت اور خوف کی سیاست بڑھ گئی ہے۔ نتیجتاً سماجوادی پارٹی نے ریاست کے 23 اضلاع کی اسمبلی حلقوں میں 'کسان شیوروں' کے انعقاد کا آغاز کیا ہے تاکہ کارکنان بیدار ہوسکیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آئین کو بچانے کی کوشش کرنا اور صحت مند سیاست کرنا ایس پی کی سب سے بڑی پالیسی اور بڑی پارٹی ہونے کی وجہ ہے۔

Published: undefined

فرخ آباد میں چھپائی کاروبار کے متاثرہ کنبوں کا سوال اٹھاتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر یہاں کے چھپائی صنعت سے وابستہ کنبوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اگر حکومت کو ٹریمنٹ پلانٹ لگانے کی ضرورت پڑے گی تو چھپائی صنعت کو فروغ دینے کے لئے یہ بھی لگایا جائے گا۔

Published: undefined

بی جے پی حکومت کے تمام نعروں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی عوام تبدیلی چاہتی ہے ایسے میں بی جے پی حکومت ریاست سے جانا طے ہے اور ایس پی کی حکومت بنے گی۔تبھی ترقی کے راستے کھل سکیں گے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی تو اعظم خان پر لگے جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی دونوں کے خلاف درج مقدموں کوواپس لیا گیا تو ایسے میں وزیر اعلی سے عوام کیا توقع رکھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined