قومی خبریں

اکھلیش یادو کا متھرا، ہاتھرس اور آگرہ کے لیے ’لوکل منشور‘ کا اعلان، اضلاع کے مقامی مسائل حل کرنے کا عزم

سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے متھرا، ہاتھرس اور آگرہ کے لیے ’لوکل منشور‘ بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں مقامی مسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظر ایک نئی پہل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست کے ہر ضلع کے حالات اور ضروریات کے مطابق علیحدہ علیحدہ ’لوکل منشور‘ تیار کرے گی۔ جمعہ کو انہوں نے خاص طور پر متھرا، ہاتھرس اور آگرہ کے لیے اس عمل کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’سماجوادی بنائیں گے مقامِ خاص کے لیے لوکل منشور۔ متھرا-ورنداون لوکل منشور، ہاتھرس لوکل منشور اور آگرہ لوکل منشور۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پہل ان علاقوں میں برسوں سے جاری سماجی و اقتصادی ناانصافیوں اور بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے حل کے لیے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان خطوں میں جان بوجھ کر معاشی سرگرمیوں کو روکا گیا ہے، جس کے باعث آمدنی اور روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق بی جے پی کے بدعنوان نظام نے مقامی سیاسی و سماجی حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ’’ان علاقوں میں زمین پر قبضہ کرنے والے گروہوں اور ٹھیکہ مافیا کا جال پھیلا ہوا ہے، جسے موجودہ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ مقامی کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، کاریگروں اور تاجروں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ تعلیم اور صحت کی صورتحال بدتر ہے اور بنیادی ڈھانچے میں درکار اصلاحات کو برسوں سے نظرانداز کیا گیا ہے۔‘‘

اکھلیش یادو کے مطابق لوکل منشور کا مقصد ان ہی حالات کو بدلنا ہے۔ اس کے تحت ضلع وار ترقیاتی منصوبے مرتب کیے جائیں گے جن میں سڑکوں، فلائی اوور، بجلی، پانی، نکاسی، ٹریفک نظام، پکی گلیوں اور دیگر بنیادی سہولتوں پر وقت مقررہ میں کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ماڈل پورے صوبے کے لیے ایک مثالی تجربہ ثابت ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام آج بھی سماجوادی حکومت کے دور کے ترقیاتی کاموں کو یاد کرتے ہیں اور اس پر اعتماد رکھتے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ ’’ایسے اقدامات سے عوام ایک بار پھر سماجوادی پارٹی کو موقع دیں گے تاکہ اتر پردیش کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر واپس لایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے آخر میں کہا، ’’یہ ہے پی ڈی اے کی مہا پکار، ہم بنائیں گے اپنی سرکار۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined