قومی خبریں

یوگی کا مبینہ زیرو ٹالیرنس لوک بھون اور سی ایم ہاوس تک محدود: اکھلیش

ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار نہیں ہے کیونکہ ریاست میں کاروباریوں کی زندگی خطرے میں ہےگزشتہ 15دن میں 6کاروباریوں سے لوٹ ہوگئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بے فکر ہوکر واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ ریاست میں جنگل راج کا دور دورہ ہے اور وزیر اعلی کا مبینہ زیرو ٹالیرنس کا فیصلہ لوک بھون کے اندر یا وزیر اعلی رہائش گاہ ہی تک محدود نظر آتا ہے۔

Published: 17 Apr 2022, 7:40 AM IST

ایس پی سربراہ نے جاری ایک بیان میں یوگی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ' وزیر اعلی پورے دن بلڈوزر کا اسٹیرنگ لئے اپوزیشن کے پیچھے گھوم رہے ہیں جبکہ اقتدارسے پناہ یافتہ مجرمین قہر برپا کررہے ہیں۔ اترپردیش لاقانونیت کی گرفت میں ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی دور کرنا بی جے پی کی بس کی بات نہیں رہ گئی ہے۔

Published: 17 Apr 2022, 7:40 AM IST

انہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار نہ ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کاروباریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ 15دن میں 6کاروباریوں سے لوٹ ہوگئی۔ریاست کے خستہ حال نظم ونسق کو دیکھتے ہوئے آخر کون سرمایہ کاری کے لئے آئے گا؟ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت کا ارادہ ریاست کو جرائم سے پاک بنانے کا نہیں بلکہ ریاست کے افتخار کو خاک آلود کرنے کا ہے۔

Published: 17 Apr 2022, 7:40 AM IST

ریاست میں وقوع پذیر ہونے والے متعدد مجرمانہ واقعات و لوٹ کا ذکر کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریاست میں ناانصافی و مظالم سے بہو بیٹیاں بری طرح پریشان ہیں۔راجدھانی لکھنؤ میں 25چینیں لوٹ لی گئیں۔پولیس خود لوٹ کی واردات میں ملوث پائی گئی۔فیروزآباد میں بے خوف بدمعاشوں نے صراف کو گولی مار کر قتل کردیا، پریاگ راج میں راہل تیواری کے کنبے کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔شا ہجہاں پور میں بی جے پی لیڈر کے ذریعہ نوجوان کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔جبکہ مہوبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ حیوانیت کی حد ہوگئی۔

Published: 17 Apr 2022, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Apr 2022, 7:40 AM IST