قومی خبریں

انتخابات کے زور پکڑتے ہی ایس پی حامیوں کو دھمکیاں ملنے لگیں : اکھلیش

اکھیلیش نے اپنے حامیوں سے کہا کہ جیسے ہی کوئی دھمکی آمیز فون آئے، اس کی ویڈیو بنا لینا، جس سے اس کی شکایت کی جاسکے۔ ایسی ریکارڈنگ کو ایف آئی آر کا ٹھوس ثبوت سمجھا جاتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے حامیوں کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں ۔

Published: undefined

اکھلیش نے اتوار کو آگرہ کے باہہ اور اعتماد پور اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ ایس پی کی انتخابی مہم کےزور پکڑنے کے ساتھ ہی پارٹی کارکنوں اور حامیوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ انہوں نے اس طرح کی دھمکیوں کو ریکارڈ کرنے کی عوام سے اپیل بھی کی۔

Published: undefined

اکھلیش نے کہا کہ آج کل ہر موبائل فون میں ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔ جیسے ہی کوئی دھمکی آمیز فون آئے، اس کی ویڈیو بنا لینا، جس سے اس کی شکایت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ریکارڈنگ کو ایف آئی آر کا ٹھوس ثبوت سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کارکنوں سے انتخابی مہم کے دوران کورونا پروٹوکول پر بھی عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی تمام میٹنگوں میں قواعد وضوابط پر پورا عمل کیا جا رہا ہے ۔ اس کے باوجود گزشتہ دو تین دنوں میں ایس پی- آر ایل ڈی اتحاد کی انتخابی مہم کے پروگراموں کو لے کر شکایات درج کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے اسے حکمران بی جے پی کی ہار کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا ثبوت قرار دیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined