قومی خبریں

اجیت پوار کی استھیوں کو کَرہا اور نیرا کے سنگم پر کیا گیا سپردِ آب، بیٹوں کے ساتھ موجود رہیں اہلیہ سنیترا پوار

مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا 28 جنوری کو بارامتی میں ہوئے ایک طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی استھیوں کو جمعہ کی دوپہر سون گاؤں میں کَرہا اور نیرا ندیوں کے سنگم پر سپردِ آب کر دیا گیا۔ سپردِ آب (وِسرجن) کی رسومات اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار اور جے پوار نے ادا کیں۔ اس موقع پر اجیت پوار کی اہلیہ سنترا پوار بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ اجیت پوار کا 28 جنوری کو بارامتی میں ہوئے ایک طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ 4 دیگر لوگوں کی بھی جان چلی گئی تھی۔ حادثے کے اگلے روز 29 جنوری کو ان کی آخری رسومات بارامتی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اد کی گئیں۔ آخری رسومات میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت کئی سرکردہ شخصیات شامل ہوئے اور اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آخری رسومات کا آغاز جمعرات کی دوپہر کو ہوا۔ اجیت پوار کے بیٹے پارتھ اور جئے نے اپنے والد کی ’چِتا کو آگ دی‘۔ اس دوران ان کی اہلیہ اور راجیہ سبھا رکن سنترا پوار اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔ جب جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ان کے گاؤں کاٹے واڑی سے ودیا پرتشٹھان میدان لایا گیا، تو وہاں موجود ہزاروں لوگوں نے ’اجیت دادا امر رہیں‘ کے نعرے لگائے۔ اس سے پورا ماحول سوگوار ہو گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ طیارہ حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا، جب اجیت پوار کا طیارہ بارامتی ایئر اسٹرپ کے پاس حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ لینڈنگ سے تقریباً 200 میٹر پہلے گر گیا، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اجیت پوار سمیت 4 دیگر لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مرنے والے میں اجیت پوار کے علاوہ پائلٹ کیپٹن سمت کمار، شریک پائلٹ کیپٹن شامبھوی پاٹھک، سیکورٹی افسر ودیپ جادھو اور فلائٹ اٹینڈنٹ پنکی مالی شامل ہیں۔

Published: undefined

اس ہائی پروفائل طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے شہری ہوابازی کی وزارت نے 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی یہ ٹیم حادثے والے روز ہی جائے وقوعہ پر پہنچ تحقیقات میں مصروف ہو گئی تھی۔ دوسری جانب شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے فی الحال کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے کہا تھا کہ ’’یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے سے قبل کوئی بھی بیان دینا قبل از وقت ہوگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined