قومی خبریں

چچا شرد پوار سے ملاقات کرنے پہنچے اجیت پوار، کہا- ’خاندان سب سے پہلے آتا ہے، میں نے ضمیر کی آواز سنی‘

اجیت پوار نے ہفتہ کو کہا ’’سیاست الگ ہے، خاندان ہمیشہ پہلے آتا ہے۔ میں نے اپنے ضمیر کی پیروی کی اور اپنی چچی کی خیریت دریافت کرنے چلا گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصاویر آئی اے این ایس / اے این آئی</p></div>

تصاویر آئی اے این ایس / اے این آئی

 

ناسک: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے علیحدہ ہونے والے لیڈر نائب وزیر اعلی اجیت پوار ممبئی میں اپنے چچا اور این سی پی صدر شرد پوار کی رہائش گاہ پہنچے۔ گھر سے نکلنے کے بعد انہوں نے کہا کہ خاندان سب سے پہلے آتا ہے۔ اجیت پوار جمعہ کی دیر رات سلور اوکس میں شرد پوار کے گھر پہنچے اور چچی پرتیبھا پوار کی عیادت کی۔ حال ہی میں پرتیبھا پوار کے ہاتھ کی ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔

Published: undefined

اجیت پوار نے ہفتہ کو کہا ’’سیاست الگ ہے، خاندان ہمیشہ پہلے آتا ہے۔ میں نے اپنے ضمیر کی پیروی کی اور اپنی چچی کی خیریت دریافت کرنے چلا گیا۔‘‘ این سی پی سے علیحدگی اور شیوسینا- بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں دوسرے نائب وزیر اعلی کے طور پر شامل ہونے کے 15 دن بعد شرد پوار کے ساتھ یہ ان کی پہلی ملاقات تھی، جس سے سیاسی حلقوں میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے چچا اور چچازاد بہن، بارامتی سے ایم پی سپریا سولے سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی, لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تمام سیاسی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ اجیت پوار اپنے خاندان سے ملنے گئے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پرتیبھا پوار سرجری ہونے کے بعد ان کی حالت 'مستحکم' ہے۔ انہیں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے پیار سے 'کاکی' (چچی) کہا جاتا ہے اور وہ آنجہانی ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر سداشیو شندے کی بیٹی ہیں۔ شرد پوار اور ان کی شادی 1967 میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined