قومی خبریں

اجے کمار للو نے نشاد برادری کے لوگوں کو پیش کیا 10 لاکھ روپے کا چیک

پارٹی کے ترجمان اوما شنکر پانڈے نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بسوار، پریاگراج میں، پولیس انتظامیہ نے نشاد برادری کی کشتیاں توڑ دیں تھیں، ان کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @vivekanandupcc
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @vivekanandupcc 

لکھنؤ۔ پریاگ راج: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو گزشتہ روز بسوار گاؤں پہنچ کر کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا کے ذریعہ بھیجے گئے 10 لاکھ روپے کی مالی مدد کا چیک نشاد برادری کے لوگوں کے حوالے کیا اور اعلان کیا کہ نشاد برادری کو ان کے حقوق دلانے کے لئے، پارٹی یکم مارچ سے ندی حق یاترا کا آغاز کرے گی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے انوگرہ نارائن سنگھ کے ساتھ، متعدد ریاستی عہدیدار، پریاگ راج کے ضلع صدر، کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

Published: undefined

پارٹی کے ترجمان اوما شنکر پانڈے نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بسوار، پریاگراج میں، پولیس انتظامیہ نے نشاد برادری کی کشتیاں توڑ دیں تھیں، ان کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی۔ نشاد برادری کے ساتھ ہونے والی ہراسانی اور مظالم پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو سمیت تمام قائدین 21 فروری کو بسوار پہنچے اور پولیس ہراسانی کا نشانہ بننے والے نشاد برادری کے لوگوں کی بات سنی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اور پوری کانگریس پارٹی نشاد برادری کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے نشاد برادری سے کہا تھا کہ نشاد برادری کا ندیوں سے گہرا تعلق ہے، لیکن بی جے پی حکومت میں کان کنی مافیاؤں اور حکومت کے مابین گٹھ جوڑ کے سبب نشاد برادری کے لوگوں پر ظلم ہو رہے ہیں۔ جن وسائل پر پہلا حق نشاد برادری کا ہے اس حق سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز