قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے بعد ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ہوائی سفر کیا

25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 8 ہزار 210 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں جن میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ویکیپیڈیا
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ویکیپیڈیا 

لاک ڈاؤن ختم ہونے پر گھریلو طیارہ خدمات پھر سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک گھریلو راستوں پر فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 8 ہزار 210 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں جن میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔ ہم کووڈ۔ 19 سے پہلے کے اعداد و شمار کی طرف بڑھ رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کے لئے سبھی اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی ہے۔

Published: undefined

سرکاری اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر کو 1393 پروازوں میں 119702 مسافر روانہ ہوئے۔واضح رہےپہلےکےاعدادوشمار کی جانب واپس لوٹنا حالات کے معمول پرآنےکااشارہ ہے۔لوگوں کے ذہنوں سےوباکاخوف کم ہو رہا ہےاور وہ اپنی پرانی زندگی پرجلدواپس لوٹنا چاہتےہیں۔واضح رہےویسےتو وباکی وجہ سےہرطرح کاسفرمتاثر ہواتھالیکن ہوائی سفر جس کاتعلق سیاحت سےبھی جڑا ہےوہ تو بہت زیادہ متاثرہواتھا اس لئےیہ تعداد حوصلہ افزا ہے۔

Published: undefined

کووڈ۔ 19 کے سبب ملک میں سبھی مسافر پروازیں 25 مارچ سے منسوخ کردی گئی تھیں۔ دو مہینے بعد 25 مئی سے پروازیں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔ پہلے حکومت نے کووڈ سےپہلے کے مقابلے میں ایک تہائی پروازوں کی ہی اجازت دی تھی جسے اب بڑھاکر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined