فضائی آلودگی (فائل) / قومی آواز / وپن
دہلی-این سی آر میں زہریلی ہواؤں کا قہر جاری ہے، جس سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی امید نظر نہیں آ رہی۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی سنگین زمرے میں درج کیا گیا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا-125 میں صبح تقریباً 7 بجے اے کیو آئی 954 تک پہنچ گیا، جبکہ نوئیڈا-116 کا اے کیو آئی 961 ریکارڈ کیا گیا۔
نوئیڈا کی بہ نسبت دہلی کے علاقوں میں حالات کچھ بہتر نظر آئے۔ یہاں آنند وہار کا اے کیو آئی 315، روہنی کا 284، پنجابی باغ کا 279، سونیا وِہار کا 249، وزیر پور کا 268، شری نواس کا 222 اور آر کے پورم کا 214 ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کےمطابق 3 سے 5 دسمبر تک اے کیو آئی خراب حالت میں رہے گا۔ اس کے بعد اگلے 6 دنوں تک یہ خراب سے انتہائی خراب سطح پر پہنچ سکتا ہے۔ پیر کو ہوائیں شمال مغربی سمت سے آئیں جن کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہی۔ منگل کو یہ رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ 4 دسمبر کو ہواؤں کی رفتار صبح کے وقت 8 کلومیٹر فی گھنٹہ اور دوپہر کےو قت 12 سے 16 کلومیٹر فی گھنتہ اور 5 دسمبر کو 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسروں کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار بڑھنے سے آلودگی کے ذرات اُڑ جاتے ہیں جس سے آلودگی میں کمی آتی ہے۔
Published: undefined
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق شمالی میدانی علاقوں میں ہوا کی رفتار بڑھنے کی وجہ سے دہلی اور این سی آر میں آلودگی کی سطح میں سدھار ہونے کی امید ہے۔ حالانکہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined