قومی خبریں

اتر پردیش میں سردی کے ساتھ زہریلی ہوتی جا رہی ہوا، کئی اضلاع میں حالات خراب، اے کیو آئی 300 سے متجاوز

کئی اضلاع میں ’زہریلی ہوا‘ کے سبب لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ موسم کی سب سے خراب صورتحال دہلی سے متصل مغربی یوپی کے اضلاع کی ہے جہاں ہوا کا معیار خراب سے’ انتہائی خراب‘ زمرے میں پہنچ گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 جیسے جیسے سردی کی شدت بڑھ رہی ہے، اتر پردیش میں فضائی آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں ’زہریلی ہوا‘ کے سبب لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ موسم کی سب سے خراب صورتحال دہلی سے متصل مغربی اتر پردیش کے اضلاع کی ہے جہاں ہوا کا معیار خراب سے’ انتہائی خراب‘ زمرے میں پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ اور باغپت سمیت دہلی سے متصل کئی اضلاع میں سردی کے ساتھ ہوا زہریلی ہوتی جا رہی ہے۔ ان اضلاع میں فضائی آلودگی کی سطح 250 سے 350 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریں اثنا آگرہ، علی گڑھ، سہارنپور اور ہاپوڑ میں فضائی آلودگی کی سطح بھی لوگوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

Published: undefined

نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی کے ساتھ ہی آلودگی کے اثرات صاف نظر آ رہے ہیں۔ کئی مقامات پر تو پورے دن دھند کی پتلی تہہ فضا پر چھائی رہتی ہے۔ اس صورتحال میں چھوٹے بچے، بوڑھے اور سانس کے مسائل میں مبتلا  افراد کو سب سے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔

نوئیڈا کی بات کریں تو یہاں زیادی سے زیادہ اے کیو آئی 333 تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی 305 درج کیا گیا، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ وہیں غازی آباد میں بھی زیادہ سے زیادہ اے کیو آئی 298 درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ میرٹھ میں اے کیو آئی کی سطح 297، بلند شہر میں 260، باغپت میں 260 اور ہاپوڑ میں اے کیو آئی کی سطح 236 تک درج کی گئی جو خراب زمرے میں آتی ہے۔

Published: undefined

خراب ہوا کے معیار کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں لوگوں نے صبح کی سیر یا تو کم کر دی ہے یا پوری طرح روک دی ہے کیونکہ فضائی آلودگی کے دوران گھر سے باہر نکل کر سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ایک طرف سردی اور دوسری طرف ہوا کا بگڑتا ہوا معیار لوگوں کے لیے آفت ثابت ہو رہے ہیں۔ ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں بھی ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے، جہاں کیندریہ ودیالیہ کے ارد گرد فضائی آلودگی کی سطح 205 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ریاست کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے آلودگی سے نجات مل سکتی ہے۔

Published: undefined