قومی خبریں

ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز لگی آگ، ابو ظہبی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

پرواز میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی

ایئر انڈیا کی پرواز
ایئر انڈیا کی پرواز 

نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انجن میں آگ لگنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ طیارہ ابوظہبی سے کیرالہ کے کالی کٹ آ رہا تھا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔ ایئرلائن کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ انجن میں آگ کیوں لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

ایئر انڈیا ایکسپریس کے مطابق ٹیک آف کرنے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی حاصل کرنے کے بعد پائلٹ کو انجن میں آگ لگنے کا پتہ چلا۔ اس کے بعد پائلٹ نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں طیارہ کی ہنگامہ لینڈنگ کی خبریں مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے لکھنؤ سے کولکاتا جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلیٹ میں 180 مسافر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined