قومی خبریں

ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں پھر آئی خرابی، کیرالہ سے دوحہ کے لیے پرواز بھرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی لینا پڑا یو-ٹرن

ہوائی اڈہ کے افسران نے بتایا کہ پرواز نمبر IX 375 میں پائلٹس اور پائلٹ ٹیم سمیت 188 افراد سوار تھے۔ طیارہ کے کیبن اے سی میں کچھ تکنیکی مسئلہ تھا، یہ ایمرجنسی لینڈنگ نہیں تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی دیکھنے کو ملی، جس کے بعد اپنے سفر پر روانہ طیارہ کو یو-ٹرن لے کر واپس اپنے مقامِ آغاز تک آنا پڑا۔ واقعہ کیرالہ کے کوزیکوڈ ایئرپورٹ کا ہے جہاں سے قطر کی راجدھانی دوحہ جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ میں پرواز بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے اے ٹی سی (ہوائی ٹریفک کنٹرول) کو طیارہ میں خرابی کی جانکاری دی۔ اس کے بعد طیارہ کو واپس کیرالہ کے کوزیکوڈ ایئرپورٹ پر بہ حفاظت لینڈ کرایا گیا۔

Published: undefined

پائلٹ رڈار 24 کے مطابق بوئنگ بی-738 ماڈل کے طیارہ کو صبح 8.50 بجے پرواز بھرنا تھا۔ کسی وجہ سے 9.17 بجے طیارہ نے پرواز بھری، لیکن چند گھنٹے بعد اسے واپس لوٹنا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ کو 2 گھنٹے بعد 11.12 بجے ہوائی اڈہ پر حفاظت کے ساتھ لینڈ کرایا گیا۔ ہوائی اڈہ کے افسران نے بتایا کہ پرواز نمبر IX 375 میں پائلٹس اور پائلٹ ٹیم سمیت 188 لوگ سوار تھے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ طیارہ کے کیبن اے سی میں کچھ تکنیکی مسئلہ تھا۔ یہ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ نہیں تھی۔

Published: undefined

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ ہمارا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب پرواز بھرنے کے بعد کیرالہ کے کوزیکوڈ لوٹ آیا۔ ہم نے ترجیحی بنیاد پر ایک متبادل طیارہ کا انتظام کیا۔ تاخیر کے دوران مہمانوں کو ناشتہ وغیرہ فراہم کرایا گیا اور پھر متبادل طیارہ نے منزل کی طرف پرواز بھری۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں ایئر انڈیا کے کئی طیاروں میں الگ الگ طرح کی خامیاں محسوس کی گئی ہیں۔ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے کئی مسافر طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ بھی ہوئی ہے۔ اس میں مقامی پروازیں اور بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ کل کی ہی بات ہے جب دہلی ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ سے دہلی پہنچے ایئر انڈیا کے طیارہ میں لینڈنگ کے وقت آگ لگ گئی تھی۔ غنیمت رہی کہ اس حادثہ سے پہلے ہی سبھی مسافر اور عملہ کے اہلکار طیارہ سے اتر چکے تھے۔ اس سے قبل کوچی سے آ رہا ایئر انڈیا طیارہ ممبئی ہوائی اڈہ پر رَنوے سے آگے نکل گیا تھا۔ اس کے بعد طیارہ کو جانچ کے لیے روک دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined