قومی خبریں

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں تکنیکی خرابی، ممبئی جا رہے طیارہ کی کولکاتا میں لینڈنگ، سبھی مسافر اُتارے گئے

ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 180 رات 12:45 بجے کولکاتا ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر اتارنی پڑی۔ انجن میں خرابی ہونے کے سبب طیارہ کو اڑان بھرنے میں کافی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب&nbsp;<a href="https://x.com/PTI_News">@PTI_News</a></p></div>

ویڈیو گریب @PTI_News

 

سین فرانسسکو سے ممبئی جا رہی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ طیارے کو کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پر اُتارا گیا اور اس کے بعد سبھی مسافروں سے اسے خالی کرایا گیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق طیارہ کے بائیں انجن میں کچھ دقت آ گئی تھی۔

Published: undefined

یہ معاملہ پیر-منگل کی دیر رات کا ہے۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 180 رات 12:45 بجے کولکاتا ایئر پورٹ پر اُتری۔ حالانکہ انجن میں خرابی ہونے کی وجہ سے طیارہ کو اڑان بھرنے میں کافی تاخیر ہوئی۔ آج صبح 5:20 بجے اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے مسافروں کو طیارہ سے نیچے اترنے کی گزارش کی گئی۔

Published: undefined

فلائٹ کے کیپٹن نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت سب سے ضروری ہے۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے طیارہ کو ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اس لیے مسافروں کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔ اب ائیر انڈیا کی دوسری فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا یا انجن ٹھیک ہونے کے بعد ہی یہ فلائٹ ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔

Published: undefined

اس سے پہلے پیر کو بھی ہانگ کانگ سے دہلی جا رہی فلائٹ اور دہلی سے رانچی جا رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو واپس ہونا پڑا تھا۔ ہانگ کانگ سے دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI315 میں تکنیکی خرابی کی بات سامنے آئی تھی۔ یہ اڑان بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کی تھی۔ وہیں دہلی سے رانچی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد واپس دہلی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ بوئنگ 787 میکس 8 طیارہ کو شام 6:20 بجے رانچی کے برسا منڈا ہواڈے پر اترنا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد مسافروں میں کافی خوف و دہشت ہے۔ اس حادثے میں اب تک 275 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ کولکاتا میں بھی جب مسافروں کو انجن میں خرابی کی بات کہہ کر اُتارا گیا تو ان کے چہرے پر خوف دیکھا جا سکتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی کا نیوز لیٹر: سماجی انصاف اور آئین کی حفاظت کے لیے لڑائی جاری، کامیاب معیشت کا ویزن لائق تحسین

  • ,
  • مصنوعی ذہانت بنی آفت! گروک سے بنائی جا رہیں خواتین کی فحش تصویریں، خاتون رکن پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش