قومی خبریں

پریاگ راج میں ایئر فورس کے چیف انجینئر کا قتل، بدمعاشوں نے سوئی حالت میں ماری گولی

ہائی سیکوریٹی زون میں قتل کی واردات سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ موقع پر پولیس فورس تعینات ہے۔ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی 

اتر پردیش کے پریاگ راج میں سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے۔ آج صبح یہاں پورا مفتی تھانہ علاقہ کے بمرولی واقع ایئر پورٹ کالونی میں ایئر فورس کے چیف انجینئر ایس این مشرا کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ وہ گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ حملہ آور نے کھڑکی سے نشانہ لگا کر ان کو گولی مار دی۔ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ فی الحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی رنجش کی وجہ سے یہ واردات انجام دی گئی۔

Published: undefined

چیف انجینئر ایس این مشرا پورا مفتی تھانہ علاقہ کے بمرولی واقع ایئر پورٹ کالونی میں رہتے تھے۔ جمعہ کی رات وہ اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ اس دوران حملہ آوروں نے کھڑکی سے نشانہ لگا کر ان کو گولی مار ردی۔ گولی کی آواز سن کر دوسرے کمرے میں سو رہے کنبہ کے دیگر لوگ جاگ گئے۔ باہر آکر دیکھا تو این این مشرا خون سے شرابور پڑے تھے۔ گھر والوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ ایس این مشرا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

ہائی سیکوریٹی زون میں قتل کی اس واردات سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ موقع پر پولیس فورس تعینات ہے۔ ضلع کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔ پولیس نے کمرہ سیل کر دیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا اور معاملے کی جانچ پڑتال میں لگ گئی ہے۔ چیف انجینئر کا قتل کیوں کیا گیا؟ اس کے پیچھے کون ہے؟ پولیس ہر پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ذریعہ کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج دیکھ رہی ہے۔ موقع پر پولیس فورس تعینات ہے۔ اعلیٰ افسران بھی پہنچے ہوئے ہیں۔ ادھر چیف انجینئر کے قتل کے پیچھے کوئی رنجش بتائی جا رہی ہے۔ اس ہائی سیکوریٹی زون میں سنسنی خیز واردات کے بعد علاقے کے لوگوں میں زبردست خوف و دہشت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined