قومی خبریں

مجلس اتحادالمسلمین لیڈر عارف جمال کا سیوان میں گولی مار کر قتل

عارف جمال کی فاسٹ فوڈ کی دکان ہے جہاں وہ بیٹھے ہوئے تھے، تقریباً 9 بجے کچھ بدمعاشوں نے انھیں گولی ماری اور بائک سے فرار ہو گئے۔

قتل، علامتی تصویر یو این آئی
قتل، علامتی تصویر یو این آئی 

بہار کے سیوان میں مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈر عارف جمال کا برسرعام قتل کر دیا گیا ہے۔ 23 دسمبر کی دیر شام سیوان میں بدمعاشوں نے مجلس اتحادالمسلمین ضلع صدر عارف جمال کو گولی مار دی جس سے ان کا انتقال ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

واقعہ حسین گنج تھانہ علاقہ کے قطب چھپرا موڑ پر پیش آیا جہاں عارف جمال اپنی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک بائک پر سوار تین نامعلوم بدمعاش پہنچے اور گولی چلا دی۔ عارف جمال کی فاسٹ فوڈ کی دکان ہے جہاں تقریباً 9 بجے ان پر گولی چلائی گئی۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ 8.30 بجے سے 9 بجے کے درمیان کا ہے۔ گولی مارنے کے بعد بدمعاش فرار ہو گئے۔ آناً فاناً میں عارف کو زخمی حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

اس معاملے میں حسین گنج پولیس اسٹیشن چیف وجئے یادو نے بتایا کہ عارف جمال کو جرائم پیشوں نے گولی ماری ہے جس سے ان کی موت ہو گئی۔ خبر ملی ہے کہ وہ دکان پر بیٹھے ہوئے تھے تبھی بائک سوار جرائم پیشوں نے ان پر گولی چلائی۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی تھی۔ مقامی لوگ اور اہل خانہ انھیں لے کر اسپتال پہنچے جہاں ان کی موت کی اطلاع دی گئی۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ عارف جمال کے پیٹ میں بدمعاشوں کی ایک ہی گولی لگی تھی، حالانکہ بدمعاشوں نے تین راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ واقعہ کے بعد زخمی عارف کو لے کر لوگ پہلے صدر اسپتال گئے تھے، پھر ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچے جہاں موت کی خبر دی گئی۔ واقعہ کے بعد عارف جمال کے گھر میں ماتم کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined