قومی خبریں

ایمس کے ڈاکٹر جانچ کریں کہ اعظم خان ’آواز کا نمونہ‘ دے سکتے ہیں یا نہیں، عدالت کا حکم

محمد اعظم خان راجدھانی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔ دریں اثنا، رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر اعظم خان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس 

رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان راجدھانی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔ دریں اثنا، رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر اعظم خان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم خان کے وکیل نے عدالت کو ان کی طبیعت خراب ہونے اور دہلی کے گنگارام اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر عدالت نے یہ حکم جاری کیا۔

Published: undefined

عدالت نے ایمس ڈائرکٹر سے کہا ہے کہ وہ اعظم خان کی جانچ کریں کہ وہ ایس سی ایس ٹی کے معاملے میں آواز کا نمونہ دینے کے قابل ہیں یا نہیں! اگر وہ آواز کا نمونہ دے سکتے ہیں تو 8 مئی 2023 کو لکھنؤ فرانزک سائنس لیبارٹری میں جاکر آواز کا نمونہ دیں۔

سرکاری وکیل پرتاپ موریہ نے بتایا کہ رام پور میں ایس سی ایس ٹی کا معاملہ چل رہا ہے۔ الزام ہے کہ اعظم نے انتخابات کے وقت ایک لیڈر کے خلاف ذات کی شناخت والے الفاظ استعمال کیے تھے۔ اب اس لیڈر کا انتقال ہو چکا ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان کو آواز کا نمونہ دینا ہے۔ اس کے لیے عدالت کے حکم پر لکھنؤ کی فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی رام پور پہنچی تھی۔ لیکن اعظم کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ان کی صحت خراب ہے اور انہیں ہرنیا کا مسئلہ ہے، جس کی سرجری کے لیے اعظم خان سر گنگارام اسپتال دہلی میں داخل ہویے ہیں۔

Published: undefined

اس پر عدالت نے ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ سر گنگا رام اسپتال کے ڈائریکٹر سے بات کرنے کے بعد اعظم خان کی فٹنس چیک کریں اور معلوم کریں کہ وہ آواز کا نمونہ دینے کے لیے فٹ ہیں یا نہیں!

اعظم خان کو 27 ماہ بعد 20 مئی 2022 کو سیتا پور جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ سیتا پور جیل میں بھی اعظم کی صحت دو بار خراب ہوئی تھی۔ دونوں بار انہیں لکھنؤ کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ سال 2021 میں اعظم خان کورونا کا بھی شکار ہو گئے تھے۔

Published: undefined

اعظم خان کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ان کی انجیو گرافی کی گئی جس میں پتہ چلا کہ ان کے دل کی رگیں 90 فیصد تک بلاک ہیں اور باقی رگیں بھی بلاک ہیں۔ جس کے بعد 13 ستمبر کو ان کی انجیو گرافی کی گئی اور بیلوننگ اور اسٹینٹ کروایا گیا، جس کے بعد 15 ستمبر کو انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈسچارج کے چند دن بعد اچانک بے چینی اور سینے میں شدید درد کے باعث انہیں دوبارہ سر گنگا رام اسپتال دہلی میں داخل کرایا گیا۔ انہیں طویل علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی ملی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ سال ہی نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم خان کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے جھٹکا دیا تھا۔ ان کی جانب سے دائر حکم امتناعی کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ سب سے پہلے، رام پور کی عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں تین سال کی سزا سنائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی اسمبلی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined