
احمد آباد طیارہ حادثہ۔ تصویر ’فیس بُک‘
احمد آباد طیارہ حادثے میں جان گنوانے والے گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے۔ اب ان کی لاش کو ان کے اہل خانہ کو سونپنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد راجکوٹ میں ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔
Published: undefined
محکمہ صحت سے جڑے ایک افسر نے آج بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعہ طیارہ حادثہ میں مارے گئے لوگوں میں سے 32 کی پہچان کر لی گئی ہے وہیں 12 کنبوں نے اب تک لاشوں کے لیے دعویٰ کیا ہے۔ اس حادثے میں اموات کی تعداد 275 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 20 لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا جا چکا ہے۔ ان کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ بھی دستیاب کرا دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
ایمبولنس کے ذریعہ سیکوریٹی کے ساتھ لاشوں کو ان کے آبائی شہر پہنچایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 230 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو مہلوکین کے رشتہ داروں سے سیدھے رابطے میں ہیں۔ 192 ایمبولنس اور گاڑی اسٹینڈ بائے پر ہیں۔ حکومت نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سبھی جسد خاکی کو اہل خانہ کے گھر تک پہنچانے کے لیے کسی بھی طرح کا کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔ حادثے میں جان گنوانے والے غیر ملکی شہریوں میں سے 11 کے اہل خانہ آج احمد آباد پہنچ سکتے ہیں۔
Published: undefined
فوری اطلاع کے لیے احمد آباد سول اسپتال کی طرف ہر دو گھنٹے پر میڈیکل بلیٹن جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لیے احمد آباد سول اسپتال میں 590 ڈاکٹرس کی پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم بنائی گئی ہے۔ ٹیم 24x7 موڈ میں کام کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیسے جیسے ڈی این اے میچ ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے کاغذی کارروائی پوری کرتے ہوئے جسد خاکی کو ان کے رشتہ داروں کے سپرد کر دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined