قومی خبریں

اگنی پتھ تشدد: بی جے پی عہدیدار کو بھیجا گیا جیل، علی گڑھ میں نوجوانوں کو اکسانے کا الزام

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف علی گڑھ میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ نوجوانوں کو اکسانے میں کوچنگ مالکان کا ہاتھ تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں سخت کارروائی کی ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

علی گڑھ: اتر پردیش کے علی گڑھ کے ٹپل علاقے میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے سلسلہ میں پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق نصف درجن سے زیادہ کوچنگ مالکان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ ان کوچنگ مالکان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر بھی شامل ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق علی گڑھ کے ٹپل میں ’ینگ انڈیا‘ کے نام سے کوچنگ چلانے والے سدھیر شرما علی گڑھ میں بی جے پی کے ڈویژنل نائب صدر ہیں۔ جن پر جمعہ کے روز پرتشدد مظاہرے میں نوجوانوں کو اکسانے کے بعد ہنگامہ کرانے کا الزام ہے۔ پولیس نے اب کل 9 کوچنگ مالکان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

ینگ انڈیا کوچنگ کے ڈائریکٹر سدھیر شرما سمیت جٹاری علاقے میں واقع چودھری کوچنگ کے ڈائریکٹر، تروپتی کے ڈائریکٹر رام کمار سنگھ اور کیشو، کے ڈی انسٹی ٹیوٹ کے مالک گورو چودھری، گروکل کوچنگ سینٹر کے مالک نوین وشنو اور امیت کمار شامل ہیں۔

Published: undefined

تاہم پرتشدد ہنگامے کے بعد علی گڑھ میں پولیس نے حالات کو قابو میں کر لئے ہیں۔ اب پولیس کی نظریں ان نوجوانوں پر ہیں جو فوج کی تیاری کر رہے تھے اور آس پاس کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر ایسے نوجوانوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے اور ان کے موبائل واٹس ایپ اور پیغامات کو چیک کیا جا رہا ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ آیا ان کا ہنگامہ آرائی میں کوئی ہاتھ ہے یا نہیں۔ پولیس کی اس تفتیش میں نوجوان بھی تعاون کر رہے ہیں۔

Published: undefined

علی گڑھ رینج کے ڈی آئی جی دیپک کمار نے کہا کہ علی گڑھ ضلع میں چھٹ پٹ تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کو کچھ لوگوں نے اکسایا تھا۔ اس کے لیے سوشل میڈیا اور مائیکرو بلاگنگ سائٹس کا استعمال کیا گیا۔ اس کے پیش نظر علی گڑھ سمیت ملحقہ اضلاع میں بائک سوار نوجوانوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، جس میں ان کے موبائل میں سوشل سائٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے فوجی بھرتی کے عمل میں بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے 14 جون کو تینوں سروسز (بری فوج، بحریہ، فضائیہ) میں سپاہیوں کی تقرری کے لیے 'اگنی پتھ' اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت فوجیوں کو قلیل مدتی معاہدہ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت اس سال تینوں سروسز میں تقریباً 46000 سپاہی بھرتی کیے جائیں گے، جنہیں ’اگنی ویر‘ کا نام دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined