قومی خبریں

اگنی-5 میزائل کا تجربہ کامیاب، 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی ہے صلاحیت

گزشتہ کچھ سالوں میں اگنی-5 کو بہت زیادہ اپگریڈ کیا گیا ہے، جن میں بہتر ایونکس، بہتر ری-انٹری ہیٹ شیلڈنگ اور ایڈوانس گائیڈینس سسٹم شامل ہیں تاکہ آپریشنل پرفارمنس کو مضبوط کیا جا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان  نے بدھ (20 اگست) کو اڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور واقع ٹارگیٹیڈ ٹیسٹ رینج میں اپنے اگنی-5 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس میزائل تجربہ سے ملک کی اسٹریٹیجک دفاعی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ افسران نے بتایا کہ اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے زیراہتمام کیے گئے اس لانچنگ عمل میں میزائل کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق کی گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اگنی-5 ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ بنایا گیا ایک طویل فاصلے کا، جوہری صلاحیت کا حامل بیلیسٹک میزائل ہے۔ یہ اگنی سیریز کا سب سے ایڈوانس میزائل ہے، جو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلیسٹک میزائلوں کی ایک فیملی ہے اور ہندوستان کی زمین پر مبنی جوہری ڈیٹرنس صلاحیت کی بنیاد ہے۔ اس میزائل کو ماڈرن نیویگیشن، گائیڈینس، وارہیڈ اور انجن ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اس کے مار کرنے کی صلاحیت اور ہدف کی درستگی میں اضافہ کرتا ہے۔ اگنی-5 ملٹیپل انڈیپینڈنٹلی ٹارگیٹ ایبل ری انٹری وہیکلز (ایم آئی آر وی) تکنیک سے لیس ہے۔ اس سے ایک ہی میزائل کئی جوہری اسلحے لے جا سکتا ہے، جن میں سے ہر ایک سے ایک مختلف ہدف پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ کچھ سالوں میں اگنی-5 کو بہت زیادہ اپگریڈ کیا گیا ہے، جن میں بہتر ایونکس، بہتر ری-انٹری ہیٹ شیلڈنگ اور ایڈوانس گائیڈینس سسٹم شامل ہیں تاکہ آپریشنل پرفارمنس کو مضبوط کیا جا سکے۔ ہندوستان ایم آئی آر وی صلاحیت کو شامل کرنے پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے ایک ہی میزائل تمام اہداف پر نشانہ لگاتے ہوئے کئی وار ہیڈ لے جا سکے گا۔ اس کی وجہ سے اس کا دفاعی صلاحیت کئی گنا تک بڑھ جائے گا۔

Published: undefined