قومی خبریں

زرعی قوانین واپسی کے بعد دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کا اہم اجلاس، کئی مسائل پر تبادلہ خیال متوقع

اجلاس شروع ہونے سے قبل کسان لیڈران نے کہا کہ وہ ایم ایس پی، جان گنوانے والے کسانوں کو معاوضہ، کسانوں کے خلاف درج مقدمات کی واپسی اور ان کی آئندہ حکمت عملی کے تعلق سے گفت شنید کریں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی کے بعد آج دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل کسان لیڈران نے کہا کہ وہ ایم ایس پی، جان گنوانے والے کسانوں کو معاوضہ، کسانوں کے خلاف درج مقدمات کی واپسی اور ان کی آئندہ حکمت عملی کے تعلق سے گفت شنید کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف تحریک تقریباً ایک سال سے جاری تھی۔ اس دوران کسانوں نے دھرنا دیا، بند کا اہتمام کیا، شہر شہر اجلاس منعقد کئے اور حکومت کے ساتھ کئی ادوار کی بات چیت بھی کی لیکن حکومت نے قوانین واپسی پر توجہ نہیں دی۔ کئی مرتبہ کسانوں اور پولیس میں تصادم بھی ہوا اور متعدد کسانون کو حراست میں بھی لیا گیا۔ کسان تحریک کے دوران تقریباً 700 کسانوں نے اپنی جان گنوا دی، سنیوکت کسان مورچہ چاہتا ہے ایسے تمام کسانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے قوانین واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسانوں کو زرعی قوانین کے فوائد سمجھا نہیں پا رہے ہیں، لہذا انہیں واپس لیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined