قومی خبریں

دہلی میں بارش کے بعد فضائی آلودگی میں گراوٹ، ڈیزل کاروں پر عائد پابندی ختم

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش کی وجہ سے ہوا کے معیار کے انڈیکس میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے جی آر پی کا تیسرا مرحلہ بھی ہٹا دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / یو این آئی

 
PREM SINGH

نئی دہلی: دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں بہتری کے پیش نظر کمیشن آن ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی ذیلی کمیٹی نے پورے دہلی-این سی آر میں جی آر اے پی کے تیسرے مرحلے کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی میں بی ایس-3 پٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل کاروں کے چلانے پر سے پابندی بھی ختم ہو گئی۔ اس کے علاوہ تعمیرات اور مسماری پر عائد پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

Published: undefined

سی اے کیو ایمنے اپنے حکم میں کہا کہ یہ فیصلہ ہوا کے معیار میں بہتری اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سی اے کیو ایم نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے 28 نومبر کو اپنے اجلاس میں ہوا کے معیار کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی اور آئی آئی ٹی ممبئی کی موسم سے متعلق پیشن گوئیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے تحت پتہ چلا ہے کہ 27 نومبر کی شام 4 بجے دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 395 تھا، جس میں 28 نومبر کو 83 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی اور یہ 312 پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ اگر ایئر کوالٹی انڈیکس 401-450 رہتا ہے تو جی آر اے پی کا تیسر مرحلہ نافذ ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

سی اے کیو ایم نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے 2 نومبر کا حکم واپس لینے اور جی آر اے پی کے تیسرے مرحلے کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، اسٹیج-1 اور اسٹیج-2 جاری رہے گا۔ نیز، این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کو نگرانی کرنی ہوگی کہ آیا تیسرے مرحلے کے تحت کارروائیاں عمل میں آتی ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بارش نے دہلی میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس اور ہوا کی موافق رفتار کی وجہ سے قومی راجدھانی اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے۔ دہلی کے بنیادی موسمی مرکز صفدرجنگ آبزرویٹری میں پیر کی رات 8.30 بجے تک 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہوا کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس سے آلودگی میں کمی واقع ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined