قومی خبریں

کانگریس امیٹھی، رائے بریلی دونوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی: کے سی وینوگوپال

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹی تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اتر پردیش میں امیٹھی اور رائے ربیلی دونوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال، تصویر آئی اے این ایس

 

ترواننت پورم: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹی تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اتر پردیش میں امیٹھی اور رائے ربیلی دونوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ انہوں نے جمعہ کے روز کہا، ’’میں دونوں انتخابی حلقوں کا دورہ کر چکا ہوں اور لوگ مثبت انداز میں ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی دنوں سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔

Published: 10 May 2024, 2:11 PM IST

وینوگوپال نے کہا، ’’امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے کے ایل شرما ایک ایسے شخص ہیں، جو ان دونوں انتخابی حلقوں کو اپنی ہاتھوں کی طرح جانتے ہیں، کیونکہ وہ 35 برسوں سے وہاں کام کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی کے رائے بریلی سے انتخاب لڑنے کی جوہ سے اس انتخابی حلقہ سے ان کا گہرا جذباتی لگاؤ ہے۔ مناسب وقت پر وہ فیصلہ لیں گے کہ کون سی سیٹ رکھیں، وائناڈ یا پھر رائے بریلی۔

Published: 10 May 2024, 2:11 PM IST

انہوں نے کہا، ’’ہم نے ماضی میں وزیر اعظم مودی، واجپئی، اڈوانی اور اندرا گاندھی جیتے لیڈران کو ایک سے زیادہ سیٹوں پر مقابلہ کرتے دیکھا ہے۔ لہذا راہل گاندھی کے دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔’‘

Published: 10 May 2024, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 May 2024, 2:11 PM IST