قومی خبریں

پوسٹ مارٹم کے بعد آئی پی ایس پورن کمار کی آخری رسومات چنڈی گڑھ میں ادا، نم آنکھوں سے ہوئی وداعی

پورن کمار نے 7 اکتوبر کو چنڈی گڑھ میں اپنی رہائش پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ 8 صفحات کے خودکشی نوٹ میں انھوں نے 8 سینئر آئی پی ایس افسران پر نسلی تفریق کا الزام عائد کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی مبینہ خودکشی کے 8 دن بعد آج ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں نم تھیں، اور سبھی ان کے لیے انصاف کی امید لگائے نظر آئے۔ اس سے قبل ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم پی جی آئی ایم ای آر میں کیا گیا۔ ان کی اہلیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات ہوگی تاکہ جلد از جلد انصاف مل سکے۔

Published: undefined

چنڈی گڑھ کے سیکٹر 25 میں واقع شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں تعزیت کے لیے آئے لوگ ان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ پورن کمار کی پولیس وردی اور پولیس ٹوپی کچھ دیر کے لیے ان کے جسدِ خاکی پر رکھی گئی، اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Published: undefined

آخری رسومات سے قبل پورن کمار کی اہلیہ اور آئی اے ایس افسر امنیت پی کمار اور ان کی 2 بیٹیوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پولیس کے ایک دستہ نے مرحوم افسر کو بندوقوں سے سلامی دی۔ تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران، ہر یانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ اور ریاست کی ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) سمیتا مشرا سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔ انہیں خراجِ عقیدت کے طور پر پھولوں کی چادر پیش کی گئی۔

Published: undefined

اس سے قبل پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو چنڈی گڑھ میں واقع ان کی اہلیہ اور آئی اے ایس افسر امنیت کمار کے گھر لے جایا گیا۔ بعد میں ان کے جسدِ خاکی کو ایک گاڑی میں شمشان گھاٹ پہنچایا گیا، جس کے اگلے حصہ پر پولیس وردی میں کمار کی تصویر لگی تھی۔ یہ شمشان گھاٹ ان کے سیکٹر 24 کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ مختلف دلت تنظیموں کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔ وہاں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پورن کمار نے 7 اکتوبر کو مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ مرحوم افسر کی اہلیہ امنیت کمار نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ چنڈی گڑھ پولیس نے منصفانہ اور شفاف تفتیش کی یقین دہانی کرائی ہے، اور ہریانہ حکومت نے قانون کے مطابق کسی بھی قصوروار افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی دی ہے، اس لیے انہوں نے اپنے شوہر وائی پورن کمار کے پوسٹ مارٹم کے لیے اجازت دی۔

Published: undefined

اس کے بعد کمار کے اہلِ خانہ کی منظوری سے پی جی آئی ایم ای آر میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ تشکیل دیا گیا، جس کی کارروائی کی ویڈیوگرافی اور فوٹوگرافی کی گئی۔ دوپہر میں جاری پی جی آئی ایم ای آر کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کا پوسٹ مارٹم بدھ کے روز باقاعدہ تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ایس آئی ٹی کے تفتیشی افسر کے حوالے کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

امنیت کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ’’وقت پر پوسٹ مارٹم کے شواہد کی اہمیت اور انصاف کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں مقررہ طریقۂ کار کے تحت تشکیل شدہ ڈاکٹروں کے بورڈ، ایک بیلسٹک ماہر (جو اسلحہ، کارتوس اور گولیوں کے شواہد کے تجزیے میں مہارت رکھتا ہے) کی موجودگی میں، ایک مجسٹریٹ کی نگرانی میں اور مکمل شفافیت کے لیے پورے عمل کی ویڈیوگرافی کے ساتھ پوسٹ مارٹم کرانے پر رضامند ہوں۔‘‘ ہریانہ کی سینئر آئی اے ایس افسر نے کہا کہ ’’مجھے عدلیہ اور پولیس افسران پر پورا اعتماد ہے، اور مجھے امید ہے کہ تحقیقات پیشہ ورانہ، غیر جانبدارانہ اور بروقت کی جائیں گی تاکہ قانون کے مطابق سچائی سامنے آ سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گی تاکہ کارروائی میں تیزی آئے اور جلد از جلد انصاف ملے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 52 سالہ وائی پورن کمار نے 7 اکتوبر کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر جان دے دی تھی۔ وہ 2001 بیچ کے افسر تھے۔ مبینہ طور پر چھوڑے گئے 8 صفحات پر مشتمل خودکی نوٹ میں پورن کمار نے 8 سینئر آئی پی ایس افسران پر نسلی تفریق، ذہنی اذیت، عوامی تذلیل اور ظلم کے الزامات لگائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined