قومی خبریں

جاپان میں بم کی دھمکی کے بعد طیارہ کی کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ ٹیم سمیت 142 افراد تھے سوار

این ایچ کے نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز فون کرنے والے شخص نے طیارہ کے کارگو ہولڈ میں 100 کلوگرام (220 پاؤنڈ) پلاسٹک کا دھماکہ خیز مادہ رکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طیارہ، تصویر آئی اے این ایس

 

جاپان میں ایک طیارہ کو اس وقت فوری طور پر لینڈنگ کروائی گئی جب کسی دوسرے ملک سے فون کرنے والے ایک شخص نے طیارہ میں بم رکھنے کی اطلاع دی۔ جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ’این ایچ کے‘ نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ طیارہ ہفتہ کے روز ٹوکیو کے نریتا ہوائی اڈہ سے پھوکوؤکا کی طرف جا رہا تھا اور اسی دوران کسی نے طیارہ میں بم رکھنے کی خبر دی۔ بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس کے بعد طیارہ کو چوبو ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی اور پھر 136 مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے سبھی 6 اراکین کو باہر نکالا گیا۔

Published: undefined

این ایچ کے نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ دھمکی آمیز فون کرنے والے شخص نے طیارہ کے کارگو ہولڈ میں 100 کلوگرام (220 پاؤنڈ) پلاسٹک کا دھماکہ خیز مادہ رکھنے کا دعویٰ کیا تھا اور منیجر سے بات کرنے کا مطالبہ کیا۔ شخص نے کہا کہ اگر منیجر سے بات نہیں کرائی گئی تو وہ طیارہ کو دھماکہ سے اڑا دے گا۔ حالانکہ این ایچ کے کا کہنا ہے کہ طیارہ میں کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ سے اترتے وقت ایک شخص معمولی طور سے زخمی ہو گیا تھا، جس نے طیارہ کے ایمرجنسی ایگزٹ دروازے سے مسافروں کو نکالنے کی تصویریں لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined