قومی خبریں

ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد انکیتا لوکھنڈے کا زبردست ٹوئٹ آیا سامنے

سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "کچھ بھی ایسے ہی نہیں ہوتا، یہ سب قسمت ہے۔ اور آپ اپنی قسمت اپنے اعمال سے بناتے ہیں۔"

تصویر انسٹا گرام
تصویر انسٹا گرام 

این سی بی (انسداد منشیات اسکواڈ) کے ذریعہ ریا چکرورتی کی گرفتاری سے فلم انڈسٹری میں تو ایک ہنگامہ پیدا ہو ہی گیا ہے، سوشانت کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر بھی خوب رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے جو ریا چکرورتی کے لیے کسی طمانچہ سے کم معلوم نہیں پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

انکیتا لوکھنڈے نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے انگریزی میں ایک جملہ شیئر کیا ہے جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے "کچھ بھی ایسے ہی نہیں ہو جاتا، یہ سب قسمت ہے۔ اور آپ اپنی قسمت اپنے اعمال سے بناتے ہیں۔" گویا کہ انکیتا لوکھنڈے نے ریا چکرورتی کی گرفتاری کو ان کے اعمال کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انکیتا لوکھنڈے سے سی بی آئی اور این سی بی لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ ممبئی پولس نے بھی ریا چکرورتی سے کئی مراحل میں سوشانت سنگھ کی موت معاملہ میں پوچھ تاچھ کی تھی، لیکن ہر بار انھوں نے خود کو منشیات جیسے معاملوں سے بالکل الگ تھلگ بتایا تھا، لیکن آج ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پہلی مرتبہ این سی بی کے سامنے انھوں نے منشیات معاملہ پر خود کے جڑے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined