قومی خبریں

جے پور: ایئر پورٹ، اسٹیڈیم، اسکول، اسپتال کے بعد اب عدالت کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

جس بلڈنگ میں بم کی اطلاع دی گئی تھی، وہ 7 منزلہ ہے، اسی وجہ سے تلاشی میں پولیس کو سخت مشقت کرنا پڑی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں موجود افراد کو احاطے سے دور رہنے کو کہا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں سیشن کورٹ کو بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد عدالت کے رِیڈر نے فوری طور پر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی اور عدالت خالی کروا دی گئی۔ اس اچانک اطلاع سے عدالت میں افرا تفری مچ گئی اور لوگ لفٹ اور سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتر گئے۔

خیال رہے کہ جے پور میں بار بار بم دھماکے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور شہر کے ایئرپورٹ، اسٹیڈیم، اسپتال اور پرائیویٹ اسکولوں کو ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

Published: undefined

ڈی سی پی ویسٹ ہنومان پرساد مینا نے بتایا کہ چوتھیمل میں واقع پوکسو کورٹ کو موصول ہونے والی ای میل میں کہا گیا تھا کہ عدالت کے احاطے میں بم نصب ہے۔ پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت کے سات منزلہ احاطے میں ہر مشکوک چیز کی جانچ کی۔ تلاشی کے دوران کسی مشکوک یا دھماکہ خیز مواد کا سراغ نہیں ملا، تاہم پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہر زاویے سے تحقیقات کیں۔

جس بلڈنگ میں بم کی اطلاع دی گئی تھی،وہ 7 منزلہ ہے۔ اسی وجہ سے تلاشی میں پولیس سخت مشقت کرنا پڑی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں موجود افراد کو احاطے سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

عدالت کے احاطے میں بم کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پورے عدالتی احاطے میں تفتیش شروع کر دی گئی۔ کیمپس کے ہر حصے کی تلاشی لی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔ کافی تفتیش کے بعد بم کی اطلاع جھوٹ ثابت ہوئی۔ اب سائبر ٹیم اس آئی پی ایڈریس کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined