آئی اے این ایس
پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آپریشن سندور کے نام سے کی گئی ہندوستانی کارروائی کے بعد آج حکومت ہند نے پہلی آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ میٹنگ 8 مئی 2025 کو صبح 11 بجے نئی دہلی میں پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے کمیٹی روم جی-074 میں منعقد کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی۔
Published: undefined
حکومت کی اس دعوت پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی خود اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ ‘آپریشن سندور’ کے بعد پہلا باضابطہ مشاورتی اجلاس ہوگا۔
جے رام رمیش نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم نے 24 اپریل کو آل پارٹی میٹنگ بلانے کی مانگ کی تھی۔ اسی دن حکومت نے ایک میٹنگ طلب کی، مگر اس میں وزیراعظم موجود نہیں تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس بار وہ خود موجود ہوں تاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی براہِ راست سوالات کر سکیں اور اعتماد سازی کی فضا پیدا ہو۔"
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے اجلاس میں راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں رہنما راہل گاندھی شرکت کریں گے۔ جے رام رمیش نے کہا، "ہماری توقع ہے کہ وزیراعظم تمام پارٹیوں کے رہنماؤں سے بات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے۔ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اور اس پر اتفاق رائے ضروری ہے۔"
Published: undefined
خیال رہے کہ ‘آپریشن سندور’ کے بعد سے ملک میں سیاسی اور سفارتی سطح پر گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کا مؤقف ہے کہ ملک کی سلامتی سے متعلق ایسے اہم موضوعات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ کانگریس کے مطابق، ایسے حساس وقت میں غیر جانب دار مشاورت اور متحدہ قیادت ملک کے مفاد میں ہے۔
حکومت کی جانب سے اب تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا، تاہم امکان ہے کہ قومی سلامتی، بین الاقوامی ردعمل اور داخلی سیاسی یکجہتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined