فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے آتما رام سناتن دھرما کالج میں زیر تعلیم تریپورہ کی 19 سالہ طالبہ اسنیہا دیبناتھ گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ تھی۔ اب اس کی لاش یمنا ندی سے برآمد ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق پولیس کو ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں سگنیچر برج سے چھلانگ لگانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے تکنیکی نگرانی کے ذریعہ دیبناتھ کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا ہے اور اس کا آخری مقام سگنیچر برج کے قریب پایا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اسنیہا نے اپنے والدین سے آخری بار 7 جولائی کی صبح بات کی تھی، اس کے بعد گھر والے اسنیہا سے بات نہیں کر سکے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اسنیہا نے گزشتہ چار ماہ سے اپنے بینک اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی تھی اور اچانک کوئی سامان لیے بغیر گھر سے چلی گئی۔
Published: undefined
اسنیہا نے 7 جولائی کی صبح 5:56 بجے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی دوست پٹونیا کے ساتھ سرائے روہیلا اسٹیشن جارہی ہے۔ لیکن جب تقریباً تین گھنٹے بعد اس کا فون بند ہوا تو گھر والوں نے پٹونیا سے رابطہ کیا۔ پٹونیا نے بتایا کہ وہ اسنیہا سے ملنے نہیں گئی تھی اور دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی۔ یہ سن کر گھر والے دنگ رہ گئے۔
Published: undefined
اس کے بعد اسنیہا کے گھر والوں نے اس ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش کی جس نےا سنیہا کو ڈراپ کیا تھا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ اس نےا سنیہا کو دہلی کے سگنیچر برج کے قریب ڈراپ کیا تھا۔ لیکن اس علاقے میں خراب سی سی ٹی وی کوریج کی وجہ سے، دہلی پولیس اسنیہا کی مزید سرگرمیوں کا پتہ نہیں لگا سکی۔
Published: undefined
اسنیہا کے لاپتہ ہونے کے بعد، دہلی پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے تقریباً سات کلومیٹر کے دائرے میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا، لیکن ایک ہفتے کی تلاش کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ لیکن، کل یعنی اتوار کو اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
Published: undefined
جیسے ہی موت سے پہلے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی، تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد اسنیہا کو تلاش کرے۔ ایکس پر، انہوں نے لکھا، 'وزیر اعلی کے دفتر کو دہلی میں سبروم، تریپورہ کی رہنے والی اسنیہا دیبناتھ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو فوری طور پر ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں تاکہ بروقت اور مناسب کارروائی کی جا سکے۔' (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز