قومی خبریں

دلی میں کورونا معاملے ایک لاکھ سے تجاوز ، 3213 اموات

سوشل میڈیا،این ایچ
سوشل میڈیا،این ایچ 

راجدھانی دلی میں کل کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی تعداد پھر سے دو ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ آج 2033 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 104864 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3213 پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

پیر کو نئے معاملے گھٹ کر 1379 آنے کے بعد کچھ راحت محسوس ہوئی تھی لیکن معاملوں میں پھر سے اضافہ باعث تشویش ہے۔ دلی حکومت کے وزارت صحت کی جانب سے کل دیرشام جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3982 مریضوں کے وائرس سے آزاد ہونے کے بعد صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 78199 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کا تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس سےمتاثر ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس دوران کنٹیمنمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 458 ہوگئی جو باعث تشویش ہے۔ دلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے آئے تھے۔ دلی میں سرگرم معاملوں کی تعداد 23452 ہے۔

Published: undefined

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی آنے سے یہ تعداد 701859 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دلی میں 22028 جانچیں کی گئیں ان میں آر ٹی پی سی آر جانچ 9461 اور ریپیڈ انٹیجن جانچ 12567 تھی۔

Published: undefined

تین جولائی کو ریکارڈ 24165 جانچ کی گئی تھیں۔ دلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر 36969 ہوگیا ہے۔

Published: undefined

دلی میں کورونا بیڈ کی تعداد 15096 ہے جس میں سے 4859 پر مریض ہیں جبکہ 10237 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد کل کے 16608 سے کم ہوکر 14661 مریض رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined