قومی خبریں

والدہ کی آخری رسومات ادا کرتے ہی وزیر اعظم نے کی بنگال تقریب میں شرکت، ویڈیو کانفرنس سے کیا ’وندے بھارت ایکسپریس‘ کا افتتاح

والدہ ہیربین کے انتقال کے بعد گجرات میں ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے فوری بعد وزیر اعظم مودی ننے مغربی بنگال میں منعقد تقریب میں شرکت کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: والدہ ہیربین مودی کے انتقال کے بعد گجرات میں ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے فوری بعد وزیر اعظم نریندر مودی ننے مغربی بنگال میں منعقد تقریب میں شرکت کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ریموٹ بٹن دبا کر کولکاتا میں کئی ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Published: undefined

اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اپنی پہلی تقریر میں پی ایم مودی نے کہا ’’مجھے آج آپ کے درمیان آنا تھا لیکن اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر میں آپ سب کے درمیان نہیں آ سکا، اس کے لیے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ آج مجھے میرے لئے بنگال کی مقدس اور کولکاتا کی تاریخی سرزمین کے سامنے سر جھکانے کا موقع ملا ہے۔ تحریک آزادی کی تاریخ بنگال کے ہر حصے میں سرایت کر گئی ہے۔ وندے بھارت ٹرین کو آج اس سر زمین سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے، جہاں سے ’وندے ماترم‘ کا نعرہ دیا گیا تھا۔ آج 30 دسمبر کی تاریخ بھی تاریخ میں اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ 30 دسمبر 1943 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس نے انڈمان میں ترنگا لہرا کر ہندوستان کی آزادی کا بگل بجایا تھا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے مزید کہا ’’اس واقعے کے 75 سال مکمل ہونے پر سال 2018 میں میں انڈمان گیا تھا۔ ایک جزیرے کا نام بھی نیتا جی کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اب اس وقت ملک آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے، امرت مہوتسو منا رہا ہے۔‘‘

پی ایم نے کہا، "اس امرت مہوتسو میں ملک نے 475 وندے بھارت ٹرینیں شروع کرنے کا عزم کیا تھا۔ آج ان میں سے ایک ہاوڑہ-نیو جلپائی گوڑی وندے بھارت ٹرین یہاں کولکاتا سے شروع ہوئی ہے۔ آج ہی ریلوے اور میٹرو کے رابطے سے متعلق دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined