قومی خبریں

نوئیڈا-غازی آباد کے بعد دہلی کے اسکول میں بھی کورونا کی دستک، طالب علم اور ٹیچر متاثر

دہلی کے ایک نجی اسکول میں طالب علم اور ٹیچر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد کلاس کے تمام طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔

اسکول، تصویر یو این آئی
اسکول، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کورونا کی شدید تباہ کاریوں کے بعد ملک میں عوام کے لئے معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، تاہم کچھ شہروں میں کورونا کے معاملوں میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد کے اسکولوں میں کورونا کے معاملے پائے جانے کے بعد دہلی کے بھی ایک نجی اسکول میں ایک بچہ اور استاد کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد متعلقہ کلاس کے تمام بچوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی آتشی نے کہا کہ ’’ایسا سننے میں آیا ہے کہ ایک بچہ اور ایک ٹیچر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد کلاس کے بچوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ادھر، دہلی میں کورونا کے پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اپریل کو دہلی میں کورونا کے 299 نئے معاملے درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 2.49 فیصد ہو گئی۔ تاہم کورونا کے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ دہلی میں 24 گھنٹوں میں 12022 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور 173 مریض ٹھیک ہوئے تھے۔ اس سے پہلے نوئیڈا کے چار اسکولوں میں 23 طلبا کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی وبا کے سبب دو سال کے وقفے کے بعد آف لائن کلاسز کے لیے اسکول کھلنے کے چند ہی دن بعد اسکول کیمپس سے انفیکشن کی اطلاعات نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے اسکولوں کی طویل بندش کا تعلیم پر شدید اثر پڑا ہے۔ طلبا کا ایک حصہ تعلیم سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا جبکہ جن طلبا نے ورچوئل کلاسز کے ذریعے پڑھائی کی انہیں بھی دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ اپنے دوستوں سے کٹ گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined