قومی خبریں

جیل کے بعد اسپتال میں نظر بندی، سابق آئی پی ایس افسر پر تشدد کا الزام، کانگریس نے یوگی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا

کانگریس لیڈر اجے رائے نے کہا کہ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو جیل کے بعد اسپتال میں نظر بند رکھا گیا ہے، ملاقات پر پابندی ہے اور تشدد ہو رہا ہے، کسی بھی حادثے کی ذمہ داری یوگی حکومت پر ہوگی

<div class="paragraphs"><p>یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے / ویڈیو گریب</p></div>

یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے / ویڈیو گریب

 

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج پہنچے، جہاں وہ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر سے ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ملنے سے روک دیا۔ بعد ازاں اجے رائے نے یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے امیتابھ ٹھاکر کے استحصال اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا الزام لگایا۔

سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو بدھ کی علی الصبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بی آر ڈی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں لکھنؤ ریفر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا بدھ کی شام تقریباً 6 بجے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے امیتابھ ٹھاکر کی عیادت کے لیے بی آر ڈی میڈیکل کالج پہنچے، تاہم پولیس حراست میں داخل ٹھاکر سے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں سے ان کی بحث بھی ہوئی۔ امیتابھ ٹھاکر کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار اجے رائے سے ’پرمیشن لیٹر‘ طلب کر رہے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجے رائے نے کہا کہ یوگی حکومت میں سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سماجی بہبود سے متعلق حساس مسائل کو اٹھایا ہے۔ کوڈین کف سیرپ معاملے میں انہوں نے گڑبڑی کرنے والوں کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ وہ ہر معاملے کی باریکی سے جانچ کر کے حقائق سماج کے سامنے لاتے رہے ہیں۔

Published: undefined

اجے رائے نے کہا کہ مفادِ عامہ کے مسائل اٹھانے والے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے کوڈین کف سیرپ معاملے میں ان کی حمایت بھی کی تھی۔ وہ ان سے ملنے دیوریا بھی گئے تھے، لیکن وہاں بھی انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب یہاں بھی پولیس اہلکار ملنے سے روک رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر کے مطابق اسپتال کی گیلری کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ داخلے اور رابطے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ ٹھاکر ایک ایماندار افسر رہے ہیں اور انہوں نے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کف سیرپ کے معاملے کو سنجیدگی سے اٹھایا اور اس کے خلاف آواز بلند کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کوڈین کف سیرپ کیس میں امیتابھ ٹھاکر نے تمام مافیا کے نام سامنے رکھے، اس کے باوجود یوگی حکومت ان کے خلاف غیر انسانی کارروائی کر رہی ہے، جس کی کانگریس شدید مذمت کرتی ہے۔ اجے رائے نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت میں انسانیت ختم ہو چکی ہے۔ جیل میں بھی امیتابھ ٹھاکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب اسپتال میں بھی انہیں اندر سے بند کر رکھا ہے، کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، تشدد اور ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی صورت میں اگر امیتابھ ٹھاکر کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری یوگی حکومت پر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined