قومی خبریں

دہلی کے بعد اب کولکاتا میں بھی زلزلہ کے جھٹکے، مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں دہشت زدہ لوگ گھروں سے باہر نکلے

مغربی بنگال میں صبح 6:10 بجے زلزلہ کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی ریختر پیمانے پر شدت 5.1 تھی۔ زلزلہ کے جھٹکے اوڈیشہ کے کئی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے ہیں۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

دہلی کے بعد اب کولکاتا سمیت مغربی بنگال کے کئی علاقے زلزلہ سے کانپ اٹھے ہیں۔ یہاں صبح 6:10 بجے زلزلہ کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولاجی کے مطابق منگل کی صبح ریختر پیمانے پر 5.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز خلیج بنگال میں تھا جبکہ گہرائی 91 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے اوڈیشہ کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت زلزلہ آیا تب صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں میں سو رہے تھے۔ لیکن اچانک زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اٹھ کر گھر کے باہر خالی میدان میں جمع ہو گئے۔ زلزلہ کی وجہ سے ہوئے نقصان کی فی الحال کوئی واضح اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے پہلے اتوار کو ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ افسروں نے بتایا کہ ضلع کے کئی حصوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اس میں کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

وہیں 17 فروری کو قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح 5 بجکر 36 منٹ پر زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تب کئی سکینڈ تک زمین ہلتی رہی تھی اور لوگ دہشت میں اپنے گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولاجی کے مطابق ریختر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 4.0 تھی، جس کا مرکز دہلی کے پاس زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ عمارتوں کے اندر زور دار وائبریشن محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined