قومی خبریں

چھتیس گڑھ: بگھیل حکومت نے عوامی انعقادات، ریلی، دھرنا کے لیے ضابطے کیے سخت

محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ حکم کے مطابق دھرنا، جلوس، ریلی یا دیگر انعقادات کی اجازت کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو مقررہ درخواست جمع کرنا ہوگی، اس میں ادارہ کے علاوہ تقریب کے تعلق سے تفصیل دینی ہوگی۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس 

چھتیس گڑھ میں اب کوئی بھی عوامی تقریب کرنے سے پہلے ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔ ساتھ ہی اس بات کا حلف نامہ بھی لازمی طور پر دینا ہوگا کہ اگر کسی طرح کی گڑبڑی ہوتی ہے تو اس کے لیے تقریب منعقد کرنے والا شخص ذمہ دار ہوگا۔

Published: undefined

ریاست کے محکمہ داخلہ (پولیس) نے ایک حکم جاری کر کہا ہے کہ عوامی نظام اور نظامِ قانون و امن برقرار رکھنے کے لیے عوامی تقاریب یا انعقادات کے لیے ضلع انتظامیہ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگی۔ یہ حکم مختلف اداروں یا تنظیموں کے ذریعہ بغیر قبل اجازت تقریب، مظاہرے کیے جانے سے عام شہریوں کے روز مرہ کے کاموں میں رخنہ پہنچنے اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے پیدا مسائل کو دیکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری کیے گئے حکم کے مطابق دھرنا، جلوس، ریلی یا دیگر انعقادات کی اجازت کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو مقررہ درخواست جمع کرنا ہوگی۔ تقریب کے آرگنائزر کو تقریب میں شامل ہونے والے 10 اہم اشخاص کے نام، عہدہ، موبائل نمبر، پتہ (اگر الگ الگ تنظیمیں شامل ہوں تو سبھی تنظیموں کے 10-10 اہم اراکین کے نام) وغیرہ مقررہ درخواست کے ساتھ دینا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آرگنائزر کو تقریب کی شرائط کے عمل سے متعلق اور قانونی احکام کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں ذمہ داری لینے سے متعلق حلف نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined