قومی خبریں

اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ کا دور جاری، لیکن کمپنی کا دعویٰ ’بیلنس شیٹ مضبوط ہے‘

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے افسران جلد ہی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے ملاقات کریں گے، اس درمیان اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ کا دور لگاتار جاری ہے۔

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس
اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این اس 

بازار کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ سیبی اڈانی گروپ کو لے کر کی جا رہی جانچ پر تازہ اَپڈیٹ کے ساتھ وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے ملنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس اَپڈیٹ میں بتایا جائے گا کہ آخر گروپ نے اپنا ایف پی او کیوں واپس لیا۔ اس درمیان اڈانی گروپ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ پیر کی شام جاری بیان میں گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے پورٹ فولیو کی فرموں کی بیلنس شیٹ مضبوط ہے۔

Published: undefined

یہ بیان ان رپورٹس کے بعد آیا ہے کہ کمپنی نے اپنے سیلس گروتھ پروجیکشن کو نصف کر دیا ہے اور نئے پونجی خرچ کو فی الحال روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خبروں کے بعد اڈانی گروپ نے کہا کہ ’’ہمارے کاروباری منصوبوں کے لیے پیسے کی کمی نہیں ہے، اور ہم ہنر کے فروغ (اسکل)، کارپوریٹ گورننس، محفوظ ملکیتوں اور مضبوط بیلنس شیٹ والے گروپ ہیں۔‘‘

Published: undefined

بیان کے مطابق ’’بازار کے مستحکم ہونے کے بعد ہماری ہر کمپنی اپنے مارکیٹ مونیٹائزیشن کی پالیسی پر از سر نو غور کرے گی۔ ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پورٹ فولیو سے جڑے سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرس کو اچھا ریٹرن ملے گا۔‘‘

اس دوران نیوز ایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق سیبی کے افسران 15 فروری کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کے شیئرس میں حالیہ گراوٹ کے دوران سیبی کے ذریعہ اختیار کی گئی نگرانی ترکیبوں پر سیبی بورڈ وزیر مالیات کو صلاح دے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 24 جنوری کو ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں لگاتار گراوٹ کا دور جاری ہے۔ اس رپورٹ میں شیئرس کی قیمتوں میں کالابازاری اور اکاؤنٹس میں ہیر پھیر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مارکیٹ سرمایہ کاری میں تقریباً 12 لاکھ کروڑ روپے کی کمی آ چکی ہے۔ اسی دوران بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ نے اپنے ریونیو اہداف کو نصف کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گروپ نے اپنا ریونیو آنے والے مالی سال میں 40 فیصد سے گھٹا کر 20-15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined