قومی خبریں

’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بالی ووڈ کا بھی مل رہا ساتھ، پوجا بھٹ اور سوشانت سنگھ کے بعد ریا سین بھی پدیاترا میں شامل

راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے واشم ضلع واقع پاتور سے پدیاترا کی شروعات کی۔ اس دوران راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کارکنان کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔

راہل گاندھی اور ریا سین
راہل گاندھی اور ریا سین تصویر سوشل میڈیا

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج 71واں دن ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا اب تک 1550 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کر چکی ہے۔ راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے واشم ضلع کے پاتور سے پدیاترا کی شروعات کی۔ اس دوران راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کارکنان کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یاترا کو لگاتار بالی ووڈ کا بھی ساتھ مل رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ، اداکار سوشانت سنگھ کے بعد اب اس پدیاترا کا حصہ اداکارہ ریا سین بھی بنیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ان دنوں مہاراشٹر میں ہے۔ یہ یاترا تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ سے گزرتے ہوئے فی الحال مہاراشٹر میں ہے۔ مہاراشٹر میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج گیارہواں دن ہے۔ اب تک یہ یاترا چھ ریاستوں کے 28 اضلاع سے گزر چکی ہے۔ یاترا مہاراشٹر کے بعد مدھیہ پردیش، راجستھان، دہلی، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے جموں و کشمیر پہنچ کر ختم ہوگی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بھارت جوڑو یاترا کو لوگوں کا زبردست پیار مل رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ بدھ کے روز راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ دونوں ایک ساتھ پیدل چلے اور کئی مسائل پر گفت و شنید کی۔ پوجا بھٹ اور راہل گاندھی کی تصویر کانگریس کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور لکھا گیا ’’ہر روز نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، ہر روز ملک میں محبت چاہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

گزشتہ ہفتہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ بھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے تھے۔ انھوں نے اسٹیج سے بغیر نام لیے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا اور کہا تھا کہ نفرت تو تمام لوگ پھیلا رہے ہیں، لیکن محبت کی راہ مشکل ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز