قومی خبریں

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کسانوں کو بتایا ’غذائی سپاہی‘

پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ فلمی ادکاروں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے کسانوں کے معاملے کو لے کر کبھی سڑکوں پر تو کبھی سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا نے متنازعہ زرعی بل کو لیکر جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پنجابی اسٹار دلجیت دوسنج کے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے اور اس مسئلے کے فوری حل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ہمارے کسان ہندوستان کے غزائی سپاہی ہیں۔ ان کے خدشات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک فروغ پذیر جمہوریت کی حیثیت سے، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس بحران کا حل جلد سے جلد حل ہو جائے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا ان چند بالی ووڈ اسٹار میں شامل ہو گئی ہیں جنھوں نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ فلمی ادکاروں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے کسانوں کے معاملے کو لے کر کبھی سڑکوں پر تو کبھی سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined