قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات: للن سنگھ اور سمراٹ چودھری کے روڈ شو پر کارروائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

مکامہ میں جے ڈی یو امیدوار اننت سنگھ کے حق میں للن سنگھ اور سمراٹ چودھری کے روڈ شو کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی۔ اجازت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے سلسلے میں پیر، 3 نومبر کو مکامہ اسمبلی حلقے میں ہوئے جے ڈی یو کے روڈ شو پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں پٹنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق روڈ شو کے دوران انتخابی مہم میں مقررہ ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی اور اجازت سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال ہوا۔ پٹنہ پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مکامہ میں پیر کے روز جے ڈی یو کے امیدوار اننت سنگھ کے حق میں مرکزی وزیر للن سنگھ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے روڈ شو کیا۔ انتخابی ضابطے کے مطابق صرف 10 گاڑیوں کی اجازت تھی، مگر پولیس کو اطلاع ملی کہ قافلے میں مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ گاڑیاں شامل تھیں۔

پولیس نے موقِع پر پہنچ کر متعدد گاڑیوں کو روکا اور تفتیش کی۔ اجازت کے مطابق جن گاڑیوں کے کاغذات درست پائے گئے، انہیں جانے دیا گیا، جب کہ زائد گاڑیوں کے استعمال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مکامہ اسمبلی حلقہ پہلے سے ہی سیاسی سرخیوں میں ہے۔ یاد رہے کہ جے ڈی یو امیدوار اننت سنگھ اس وقت پٹنہ کے بیور جیل میں بند ہیں۔ ان پر دُلارچند یادو قتل کیس میں الزام ہے اور یکم نومبر کی رات ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ان کی غیرموجودگی میں انتخابی مہم کی باگ ڈور مرکزی وزیر للن سنگھ نے سنبھالی ہے۔

للن سنگھ پیر کو مکامہ پہنچے جہاں انہوں نے جے ڈی یو کارکنان کے ساتھ روڈ شو کیا۔ ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی موجود تھے۔ دونوں لیڈروں نے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے زوردار مہم چلائی، تاہم اس دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آ گیا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو ہوگی۔ 14 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس دوران انتظامیہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں اور عوامی سلامتی یا ٹریفک نظام میں خلل نہ ڈالیں۔

پٹنہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو انتخابی ضابطوں کے منافی ہو۔ للن سنگھ اور سمراٹ چودھری کے روڈ شو پر درج مقدمہ اسی سختی کا حصہ ہے، تاکہ انتخابی عمل شفاف اور قانون کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined