قومی خبریں

ویڈیو کال کے ذریعہ رکن اسمبلی سے رقم وصول کرنے کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس ٹیم نے اس معاملے میں ناگر تحصیل کے سیکری تھانہ علاقہ کے نکچا کاواس کے رہائشی عادل (19) کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کی، جس میں ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

سائبر کرائم / Getty Image
سائبر کرائم / Getty Image 

چھترپور: مدھیہ پردیش کی چھترپور پولیس نے ویڈیو کال کے ذریعہ سائبر ایکسٹورشن (تاون طلب کرنا) کر کے ایم ایل اے نیرج دیکشت سے رقم کا مطالبہ کرنے والے بین ریاستی سرغنہ کو راجستھان سے گرفتارکرلیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 22 مئی کو ضلع چھترپور کے مہاراج پور کے رکن اسمبلی نیرج دیکشت نے ایک موبائل نمبر ہولڈر نامعلوم خاتون کے ذریعہ فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے تعلق سے گڑھی ملہرا تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد سائبر سے ملی معلومات کی بنیاد پر گڑھی ملہرا پولیس اور سائبرسیل کی مشترکہ ٹیم ملزم کی تلاش کے لئے راجستھان کے ضلع بھرت پور روانہ کی گئی۔ جہاں اس ٹیم نے ناگر تحصیل کے سیکری تھانہ علاقہ کے نکچا کاواس کے رہائشی عادل (19) کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کی، جس میں ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

Published: undefined

پولیس پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ اب تک 21 لوگوں کو سائبر ایکسٹورشن کرکے 14 لاکھ 22 ہزار روپے وصول کرچکا ہے۔ اس کے پاس سے ضبط ہوئے تین موبائیلوں میں فحش ویڈیو سمیت فریادی کو بلیک میل کرنے کے لئے ریکارڈ ویڈیو کال ملے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ وہ فیس بک سے لوگوں کی معلومات جمع کرتا تھا۔ اور لوگوں کو واٹس ایپ سے ویڈیو کال کرکے اپنے پاس رکھے ریکارڈڈ ایڈلٹ ویڈیو کے ذریعہ اسکرین ریکارڈر کی مدد سے ویڈیو ریکارڈ کرتا تھا۔

Published: undefined

اس کے بعد پھر وہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا۔ اس مجرمانہ کام کے لئے وہ اڈیشہ کی فرضی سم کا استعمال کرتا تھا۔ اس نے اترپردیش، پنجاب، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ہریانہ اور کرناٹک کے تقریباً 21 لوگوں کو سائبر ایکسٹورشن کرکے روپے وصول کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات